پاکستان

چیئرمین ایف بی آر سے کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک کی ملاقات، ٹرانسفارمیشن پلان پر بات چیت

ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بینہسین نے معروف ماہر معاشیات ٹوبیاس اختر حق، سینئر اکانومسٹ لوسی پین اور پبلک...
شائع October 4, 2024

ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بینہسین نے معروف ماہر معاشیات ٹوبیاس اختر حق، سینئر اکانومسٹ لوسی پین اور پبلک سیکٹر اسپیشلسٹ ارم توقیر کے ہمراہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال سے ملاقات کی اور ایف بی آر ٹرانسفارمیشن پلان پر تبادلہ خیال کیا۔

چیئرمین ایف بی آر نے ایف بی آر میں تبدیلی کے لئے حکومت کے وژن اور وزیراعظم کی جانب سے منظور کردہ ٹرانسفارمیشن پلان کے بارے میں بریفنگ دی۔ اجلاس میں ایف بی آر ٹرانسفارمیشن پلان اور بڑی اصلاحات کا تفصیلی جائزہ پیش کیا گیا جس میں پاکستان رائزز ریونیو پراجیکٹ کے تحت اقدامات کو ہم آہنگ کرنے پر بھی توجہ مرکوز کی گئی۔

چیئرمین ایف بی آر نے بتایا کہ اصلاحات کا مقصد ریونیو میں زیادہ سے زیادہ اضافہ کرنا اور تعمیل کو آسان بنانا ہے۔ انہوں نے ٹیکس کی تعمیل میں خلا کو پر کرنے کے لئے اہم اصلاحاتی شعبوں پر روشنی ڈالی جیسے ٹیکس پالیسی اصلاحات ، ڈیجیٹلائزیشن اقدامات ، ایچ آر کی استعداد کار میں اضافہ ، انسداد اسمگلنگ اقدامات اور وسیع بنیاد پر ٹیکس انتظامیہ کی اصلاحات ہیں۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024

Comments

200 حروف