پاکستان اور ملائیشیا کی تاجر برادری کے درمیان چار اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے، اس موقع پر وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان بھی موجود تھے ۔
فوجی میٹ لمیٹڈ اور این ایس کے نے گوشت کی تقسیم، ہول سیل اور ریٹیل میں منافع بانٹنے کی شراکت داری کے لئے لیٹر آف انٹنٹ (ایل او آئی) پر دستخط کیے۔ گوبی وی سی انویسٹمنٹ فنڈ نے قسط بازار کو 3 لاکھ ڈالر دینے کا وعدہ کیا اور پاکستانی اسٹارٹ اپس کی مدد کیلئے 50 ملین ڈالر کا فنڈ اکٹھا کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا۔
ایس این اے ایکویٹی نے گامالکس پاکستان میں 5 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے جس کا مجموعی سرمایہ کاری کا ہدف 2026 تک 15 ملین ڈالر ہے۔ مزید برآں، پاکستان اور ملائیشیا کی بزنس قونصلر نے حلال تجارت میں تعاون بڑھانے کے لئے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔
یہ معاہدے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور کاروباری تعلقات کو مضبوط بنانے کی جانب ایک قدم کی نشاندہی کرتے ہیں۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024
Comments