پاکستان

این پی بیز، نقد رقم، تبدیلی، واپسی کی تاریخ میں توسیع

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے سرکولیشن کے ذریعے نکالے جاچکے قومی انعامی بانڈز کی نقدی، تبدیلی یا ریڈیمپشن کی آخری تاریخ...
شائع October 3, 2024

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے سرکولیشن کے ذریعے نکالے جاچکے قومی انعامی بانڈز کی نقدی، تبدیلی یا ریڈیمپشن کی آخری تاریخ میں 31 دسمبر 2024 تک توسیع کا اعلان کیا ہے، نیشنل پرائز بانڈز (این پی بیز) کے 40,000 روپے، 25,000 روپے، 15,000 روپے اور 7,500 روپے کی نقدی، تبدیلی یا ریڈیمپشن کی آخری تاریخ 30 جون 2024 تھی۔

اس حوالے سے مطلع کیا جاتا ہے کہ حکومت پاکستان کے فنانس ڈویژن نے نوٹیفکیشن نمبر F.16 (3)GS-I/2014-584, 585, 586 & 587 مورخہ 30 ستمبر 2024 کے ذریعے نقدی/ تبدیلی/ ریڈیمپشن کی آخری تاریخ میں 31 دسمبر 2024 تک توسیع کر دی ہے۔

اس کے مطابق، اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تمام بینک برانچوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مذکورہ بالا مالیتوں کے بانڈز کی نقدی، تبدیلی یا ریڈیمپشن کی درخواستیں عوام الناس سے 31 دسمبر 2024 تک قبول کریں۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024

Comments

200 حروف