باخبر ذرائع نے بزنس ریکارڈر کو بتایا کہ غربت کے خاتمے اور سماجی تحفظ کی وزارت (ایم پی اے اینڈ ایس ایس) نے بجلی کے محفوظ(مستحق) گھریلو صارفین کو ای واؤچر کے ذریعے براہ راست سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
سیکرٹری فنانس، ڈپٹی ڈائریکٹر (پالیسی) ایم پی اے اینڈ ایس ایس کو لکھے گئے خط میں بینظیر انکم سپورٹ فنڈ (بی آئی ایس پی) کے 18 ستمبر 2024 کے خط کا حوالہ دیا گیا ہے جس میں محفوظ( مستحق) بجلی صارفین کو براہ راست سبسڈی کی تقسیم سے متعلق بتایا گیا ہے۔
ان کے مطابق، اجلاس کے دوران مندرجہ ذیل فیصلے کیے گئے: (i) بی آئی ایس پی مزید پروسیسنگ کے لئے پاور ڈویژن کے ساتھ پی ایم ٹی پر مبنی اعداد و شمار کا اشتراک کرنے کی ذمہ دار ہوگی۔ (ii)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) سے تصدیق شدہ رجسٹرڈ موبائل نمبرز کے ذریعے پاور ڈویژن/ ڈسکوز متعلقہ صارفین کو ای واؤچر جاری کریں گے۔ (iii) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو بجلی کے بلوں کے ساتھ ای واؤچر جمع کرنے کا نظام بنانے کیلئے تمام بینکوں کی خدمات حاصل کرنے کی ضرورت ہوگی۔
وزارت خزانہ اس اسکیم پر عمل درآمد کے لیے بینکوں کی جلد شمولیت کے لیے اسٹیٹ بینک سے رابطہ کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔ اور (iv) ڈیٹا میچنگ (بی آئی ایس پی کے ذریعہ فراہم کردہ پی ایم ٹی اسکور کی بنیاد پر) پاور ڈویژن / ڈسکوز اور بی آئی ایس پی کے ذریعہ کیا جاسکتا ہے۔
ایم پی اے اینڈ ایس ایس نے براہ راست سبسڈی دینے کے لئے مندرجہ ذیل طریقہ کار تجویز کیا ہے: (i) پی ایم ٹی کے ساتھ بجلی کے کنکشن رکھنے والے 20 ملین خاندانوں کو پاور ڈویژن / ڈسکوز کی طرف سے ای واؤچر جاری کیے جائیں گے۔ (ii) متعلقہ ڈسکوز کے دائرہ اختیار میں آنے والے یہ خاندان بل اور ای واؤچر کے ساتھ مالیاتی اداروں سمیت بل جمع کرنے والے پوائنٹس سے رابطہ کریں گے۔ (iii) بل کلیکشن پوائنٹس میں میٹر ریفرنس نمبر اور شناختی کارڈ شامل کیا جائے گا تاکہ سسٹم کے ذریعے سبسڈی کی تصدیق کی جاسکے اور بیک اینڈ ڈیٹا کو خود بخود اپ ڈیٹ کیا جاسکے۔ پاور ڈویژن/ پی آئی ٹی سی کے ذریعے تیار کردہ ایپلی کیشن پروگرامنگ انٹرفیس خود بخود بی آئی ایس پی پی ایم ٹی کے ساتھ کھپت سے مطابقت رکھیں گے اور غیر مستحق صارفین کو کھپت کے اعداد و شمار کی بنیاد پر فہرست سے خارج کردیں گے۔ (iv) جو لوگ حقدار نہیں پائے جائیں گے ان سے ایک ماہ کے لئے وصولی کو اگلے بل میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔(v) وہ لوگ جو مستحق ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں لیکن شامل نہیں ہیں ان کے پاس رجسٹریشن کے لئے این ایس ای آر ڈیسک سے رابطہ کرنے اور ای واؤچر میں شامل ہونے کے لئے صارفین کے نمبر کو اپ ڈیٹ کرنے کا آپشن ہوگا۔ اور (vi) یہ تجویز کی گئی ہے کہ ایک خاندان کو ایک فائدہ ملے گا جبکہ فی الحال امکان ہے کہ ایک خاندان کو متعدد میٹر مل رہے ہوں اور اس طرح متعدد سبسڈیز مل رہی ہوں گی۔
غربت کے خاتمے اور سماجی تحفظ کی وزارت نے بی آئی ایس پی، پاور ڈویژن اور فنانس ڈویژن سے درخواست کی ہے کہ وہ وزیر اعظم پورٹل کے ٹاسک مینجمنٹ سسٹم (ٹی ایم ایس) میں شامل کرنے کے لئے آگاہی کے تحت اجلاس میں کیے گئے فیصلے پر عمل درآمد کریں کیونکہ غربت کے خاتمے اور سماجی تحفظ کی وزارت اس کام کے لئے ایک معروف وزارت ہے۔
حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو یقین دلایا ہے کہ وہ ٹارگٹڈ سبسڈی اصلاحات کرے گا اور گھرانوں کو براہ راست اور ہدف شدہ بی آئی ایس پی سپورٹ کے ساتھ کراس سبسڈی کی جگہ لے گا۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024
Comments