خطے میں ایرانی حمایت یافتہ افواج پر اسرائیل کے بڑھتے حملوں کے بعد مشرق وسطیٰ کے پروڈیوسرز کی جانب سے ممکنہ سپلائی کے دباؤ کے بارے میں بڑھتے خدشات کی وجہ سے پیر کو خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

نومبر کی ترسیل کے لیے برینٹ کروڈ کے سودے 51 سینٹ یا 0.71 فیصد اضافے کے ساتھ 72.49 ڈالر فی بیرل طے پائے ۔

یہ معاہدہ پیر کو ختم ہو رہا ہے ، اور دسمبر کی ترسیل کے لئے زیادہ فعال معاہدہ 50 سینٹ ، یا 0.7 فیصد بڑھ کر 72.04 ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت 43 سینٹ یا 0.63 فیصد اضافے سے 68.61 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

گزشتہ ہفتے دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت اور تیل درآمد کرنے والے سب سے بڑے ملک چین کی جانب سے مالیاتی محرکات میں اضافے کے بعد طلب کے خدشات میں اضافے کی وجہ سے برینٹ کی قیمت میں تقریبا 3 فیصد جب کہ ڈبلیو ٹی آئی میں تقریبا 5 فیصد کمی واقع ہوئی۔

تاہم پیر کو تیل کی قیمتوں کو ایران کے ساتھ ایک وسیع مشرق وسطیٰ کے تنازعے کے امکانات کی حمایت حاصل تھی، جو تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم (اوپیک) کا ایک اہم پروڈیوسر اور رکن ہے۔

فلپ نووا کی سینئر مارکیٹ تجزیہ کار پرینکا سچدیوا نے کہا کہ اگرچہ تیل کی مارکیٹوں کے لئے ضرورت سے زیادہ رسد ایک اہم تشویش ہے، لیکن مارکیٹوں کو وسیع پیمانے پر مشرق وسطی کے بحران میں اضافے کا خدشہ ہے جس سے اہم پیداواری علاقوں سے سپلائی میں کمی آسکتی ہے۔

اسرائیل نے کہا ہے کہ اس نے اتوار کو یمن میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے جس سے لبنان میں بڑھتے تنازع میں حزب اللہ کے رہنما سید حسن نصراللہ کی ہلاکت کے دو دن بعد ایران کے اتحادیوں کے ساتھ اس کی محاذ آرائی میں اضافہ ہوا ہے۔

امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے فوج کو مشرق وسطیٰ میں اپنی موجودگی کو مستحکم کرنے کی اجازت دے دی ہے اور پینٹاگون نے اتوار کو کہا کہ اگر ایران، اس کے شراکت دار یا اس کے آلہ کار امریکی اہلکاروں یا مفادات کو نشانہ بناتے ہیں تو واشنگٹن ”اپنے عوام کے دفاع کے لیے ہر ضروری اقدام کرے گا“۔

آئی جی مارکیٹ تجزیہ کار ٹونی سیکامور نے کہا کہ حزب اللہ پر اسرائیل کے فیصلہ کن حملے کے تناظر میں ، تیل کی قیمتیں رسد اور طلب کی حرکیات کی وجہ سے چلتی رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ یکم دسمبر کو اوپیک پلس کی رضاکارانہ سپلائی میں کٹوتی کے خاتمے کو دیکھتے ہوئے ڈبلیو ٹی آئی 2021 کی کم ترین سطح 61 سے 62 ڈالر فی بیرل کی حد تک جانچ سکتا ہے۔

سائیکمور نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ، چین کی حالیہ نرم پالیسی کے باوجود، یہ واضح نہیں ہے کہ آیا یہ ایندھن کی طلب میں اضافے کا باعث بنے گا، خاص طور پر جب کہ چین اپنی ٹرانسپورٹیشن کے شعبے کو الیکٹرک بنانے اور کاربن کے اخراج کو کم کرنے میں پیشرفت کر رہا ہے۔

اے این زیڈ کے تجزیہ کاروں نے ایک نوٹ میں کہا کہ پیر کو مارکیٹیں فیڈرل ریزرو کے چیئرمین جیروم پاول سے مرکزی بینک کی مالیاتی نرمی کی رفتار کے بارے میں اشارے حاصل کرنے کا انتظار کریں گی، اور اس ہفتے سات دیگر فیڈ پالیسی ساز اس بارے میں بات کریں گے۔

مینوفیکچرنگ اور خدمات پر آئی ایس ایم سروے کے ساتھ ملازمتوں کے مواقع اور نجی بھرتیوں کے اعدادوشمار بھی ہیں۔

فلپ نووا کے سچدیوا نے کہا کہ فیڈ اور دیگر بڑے مرکزی بینکوں کی جانب سے پالیسی میں نرمی کے آغاز کے ساتھ ہی معاشی بحالی قریب ہے۔

Comments

200 حروف