وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرنے والے سربراہان مملکت و حکومت کے اعزاز میں امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے دیئے گئے استقبالیہ میں شرکت کی۔

امریکی صدر جو بائیڈن اور وزیراعظم شہباز شریف نے جمعے کی شب استقبالیہ کے دوران ملاقات کی۔

وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

صدر بائیڈن کی جانب سے دیئے گئے عشائیہ میں دیگر ممالک کے سربراہان نے بھی شرکت کی۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024

Comments

200 حروف