وفاقی حکومت یکم اکتوبر 2024 سے پیٹرول کی موجودہ قیمت برقرار رکھنے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی ایکس ڈپو قیمت میں معمولی کمی کرنے پر غور کررہی ہے۔
پٹرولیم مصنوعات پر پٹرولیم لیوی (پی ایل) اور جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) کی موجودہ شرح کو دیکھتے ہوئے حکومت کو توقع ہے کہ پٹرول کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔
تاہم امکان ہے کہ اکتوبر 2024 کی پہلی ششماہی کے دوران ایچ ایس ڈی، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل (ایل ڈی او) کی قیمتوں میں کمی ہوسکتی ہے۔
پٹرول کا پریمیم 8.768 ڈالر فی بیرل جب کہ ایچ ایس ڈی پریمیم 5 ڈالر فی بیرل پر برقرار ہے۔ ایکسچینج ریٹ ایڈجسٹمنٹ میں کم سے کم تبدیلیاں آئی ہیں۔
ایک اندازے کے مطابق پٹرول کی قیمت 249.10 روپے فی لٹر کی موجودہ سطح پر برقرار رہنے کا امکان ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 11 پیسے کمی کا امکان ہے جس کے بعد ڈیزل کی قیمت 249 روپے 69 پیسے سے کم ہو کر 247 روپے 58 پیسے فی لٹر ہو سکتی ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت بھی 3 روپے 23 پیسے فی لٹر کم ہو کر 158 روپے 47 پیسے سے کم ہو کر 155 روپے 24 پیسے فی لٹر ہوسکتی ہے۔
اسی طرح ایل ڈی او کی قیمت 141.93 روپے فی لٹر سے کم ہوکر 141.04 روپے فی لٹر ہوسکتی ہے۔ یہ تخمینے تیل کی عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ سے مشروط ہیں۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024
Comments