کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس کی میزبانی کے لیے اضافی 1 ارب روپے کی منظوری دے دی ہے۔ سرکاری ذرائع نے بزنس ریکارڈر کو بتایا کہ سربراہ اجلاس 15 اور 16 اکتوبر 2024 کو یہاں منعقد ہوگا۔
11 ستمبر 2024 کو وزارت خارجہ (ایم او ایف اے) نے ای سی سی کو آگاہ کیا کہ پاکستان، جو 2024 کے لیے ایس سی او کونسل آف ہیڈز آف گورنمنٹ (ایس سی او-سی ایچ جی) کا چیئرمین ہونے کے ناطے سربراہ اجلاس کی میزبانی کرے گا۔
وزارت خارجہ کے مطابق، ایس سی او کا شمار تنظیم کے دوسرے بڑے فیصلہ ساز ادارے میں ہوتا ہے، اور اس سال اجلاس کی میزبانی کرنا نہ صرف پاکستان کی اس اہم علاقائی ملک کے طور پر پوزیشن کو مضبوط کرے گا جو امن، مذاکرات اور سفارت کاری پر پختہ یقین رکھتا ہے، بلکہ طویل عرصے بعد اس سطح کے نمائندہ اجلاس کی میزبانی کرنے سے ملک کے وقار اور ساکھ میں بھی اضافہ ہوگا۔
وزارت خارجہ (ایم او ایف اے) کا مؤقف تھا کہ اس نوعیت کے اہم اجلاس کی میزبانی کے لیے تفصیلی تیاری اور ہر پہلو پر توجہ ضروری ہے، جس کے لیے مناسب مالی وسائل درکار ہیں۔ وزارت خزانہ نے کہا کہ مالی سال 2023-24 ء کے لئے 1.631 بلین روپے (نان ای آر ای) اور مالی سال 2024-25 کے بجٹ میں ڈیمانڈ نمبر 48 ”فارن افیئرز ڈویژن“ کے تحت 1.732 بلین روپے (نان ای آر ای) فراہم کیے گئے تھے۔
وزارت خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ اس مختص رقم میں ہیڈ کوارٹرز میں 14 اخراجاتی یونٹس کا بجٹ بھی شامل ہے جس سے واضح ہوتا ہے کہ وزارت خارجہ مالی سال 2024-25 کے معمول کے آپریشنل اخراجات کو پورا کرنے کے ساتھ اس طرح کے اہم ایونٹ کی میزبانی کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہوگی۔
اجلاس میں مزید کہا گیا کہ کانفرنس کے مناسب انعقاد کے لیے وزارت خارجہ نے اکتوبر 2024 میں اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم سی ایچ جی کی میزبانی کا عارضی منصوبہ تیار کیا ہے۔
وزارت خزانہ کی سفارش پر وزیراعظم نے اضافی فنڈز مختص کرنے کے لیے ایم او ایف اے کی جانب سے پیش کی گئی سمری کی منظوری دے دی ہے جس میں کابینہ کی ای سی سی کے لیے ایک ارب روپے کی ٹی ایس جی کی سمری بھیجنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ای سی سی فورم کو بتایا گیا کہ پاکستان اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم سی ایچ جی کے سربراہ اجلاس کی میزبانی کرے گا جس میں 11 سربراہان مملکت شرکت کریں گے۔
فورم کی جانب سے 13 اگست 2024 کو وزیراعظم کی سمری میں وزارت خارجہ کی جانب سے فراہم کردہ متوقع اخراجات کی تفصیلات کا جائزہ لیتے ہوئے سمری میں پیش کردہ تخمینوں کے جواز کے بارے میں پوچھا گیا۔
فورم نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کی اہمیت اور تقریب کے لئے ضروری انتظامات کرنے کے لئے وقت کی کمی کو تسلیم کرتے ہوئے ایک ارب روپے کے ٹی ایس جی کی منظوری پر اتفاق کیا۔ تاہم ایم او ایف اے سے درخواست کی گئی تھی کہ وہ رہائش کی بھرتی، ایونٹ مینجمنٹ کمپنی کی خدمات اور غیر متوقع اخراجات سے متعلق تفصیلات فنانس ڈویژن کے ساتھ شیئر کرے۔
فورم نے یہ بھی مشاہدہ کیا کہ ایم او ایف اے کی تجویز اتنی تاخیر سے پیش کی گئی تھی جو عملا منظوری حاصل کرنے کے مترادف ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ای سی سی نے اس تجویز کی منظوری دی اور وزارت خزانہ کو مجوزہ اخراجات کی تمام تفصیلات، خاص طور پر رہائش کی خدمات، ایونٹ مینجمنٹ کمپنی کی خدمات اور غیر متوقع اخراجات سے متعلق تمام تفصیلات فنانس ڈویژن کے ساتھ شیئر کرنے کی ہدایت کی۔ ایم او ایف اے نے اسے مطمئن کرنے کے لئے وزارت خزانہ کے ساتھ مطلوبہ معلومات کا اشتراک کیا ہے۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024
Comments