پاکستان

سوات میں غیر ملکی سفارتکاروں کے قافلے کے قریب بم دھماکہ، پولیس اہلکار جاں بحق

  • سفارت کار مقامی چیمبر آف کامرس کی دعوت پر علاقے کا دورہ کر رہے تھے
شائع September 22, 2024 اپ ڈیٹ September 22, 2024 09:20pm

پاکستان کے شمال مغربی علاقے میں اتوار کے روز بم دھماکے کے نتیجے میں درجن بھر غیر ملکی سفارتکاروں کے سیکورٹی قافلے میں شامل ایک پولیس افسر جاں بحق ہوگیا۔ یہ بات مقامی پولیس حکام نے بتائی ہے۔

سوات کے ضلعی پولیس افسر زاہد اللہ خان نے بتایا کہ سفارتکار مقامی چیمبر آف کامرس کی دعوت پر علاقے کا دورہ کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا قافلے کی قیادت کرنے والے اسکواڈ کو سڑک کے کنارے نصب بم سے نشانہ بنایا گیا۔

زاہد اللہ خان نے بتایا کہ دھماکے سے چار پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تمام سفارتکار محفوظ ہیں اور وہ اسلام آباد واپس جا رہے ہیں۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس محمد علی گنڈاپور نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ حملے میں تمام سفارتکار محفوظ رہے اور انہیں اسلام آباد روانگی سے قبل محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

ایکس پر ایک پوسٹ میں روسی فیڈریشن کے سفارت خانے نے کہا کہ پاکستان میں روس کے سفیر البرٹ پی خوریف بھی وفد کا حصہ تھے۔

 ۔
۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ 22 ستمبر کو سفیر البرٹ پی خوریف نے کئی دیگر سفیروں کے ساتھ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام سوات ٹورازم سمٹ میں شرکت کی۔

بیان کے مطابق خیبر پختونخوا کے شہر مینگورہ سے ہوٹل جاتے ہوئے ایک محافظ گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، کئی پولیس اہلکار زخمی ہوئے، سفارتکاروں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سوات میں مالم جبہ پولیس اسٹیشن کی حدود میں پولیس وین کے قریب دھماکے کی مذمت کی ہے۔

انہوں نے دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس کانسٹیبل برہان خان کو خراج عقیدت پیش کیا۔

محسن نقوی نے شہید افسر کے اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمی افسران کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا پولیس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بڑی قربانیاں دی ہیں۔

Comments

200 حروف