ایشیائی مارکیٹ میں جمعہ کو خام تیل کی قیمتوں میں معمولی تبدیلی دیکھی گئی، امریکی شرح سود میں بڑی کٹوتی اور عالمی ذخیرے میں کمی کے بعد مسلسل دوسرے ہفتے بلند ہونے کی توقع رکھتی ہیں۔

برینٹ کروڈ جو جمعہ کو 19 سینٹ یا 0.3 فیصد کی کمی کے ساتھ 73.69 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کررہا تھا، اس ہفتے 4.3 فیصد بڑھ گیا.

امریکی خام تیل کی قیمت 6 سینٹ اضافے کے ساتھ 72.01 ڈالر فی بیرل رہی جس میں ہفتہ وار 4.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

10 ستمبر کو تین سال کی کم ترین سطح پر آنے کے بعد بینچ مارک بحال ہورہے ہیں اور اس کے بعد سے سات میں سے پانچ سیشنوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

امریکی مرکزی بینک نے بدھ کو شرح سود میں نصف فیصد کمی کی ہے۔ شرح سود میں کمی عام طور پر اقتصادی سرگرمی اور توانائی کی طلب کو بڑھاتی ہے لیکن کچھ نے اس بڑی کٹوتی کو کمزور امریکی لیبر مارکیٹ کی علامت کے طور پر بھی دیکھا ہے ۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے سب سے زیادہ خام تیل پیدا کرنے والے ملک امریکہ میں خام تیل کی انونٹریز گزشتہ ہفتے ایک سال کی کم ترین سطح پر آگئیں۔

سٹی کے تجزیہ کاروں نے جمعرات کو کہا کہ تقریبا 4لاکھ بیرل یومیہ (بی پی ڈی) کے کاؤنٹر سیزنل آئل مارکیٹ خسارے سے اگلی سہ ماہی کے دوران برینٹ کروڈ کی قیمتوں کو 70 سے 75 ڈالر فی بیرل کی حد میں سہارا ملے گا، لیکن اضافی قیمتیں 2025 میں گر سکتی ہیں۔

مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی سے بھی خام تیل کی قیمتوں کو سہارا مل رہا ہے۔

چین کی سست معیشت کی جانب سے کمزور طلب قیمتوں پر اثر انداز ہو رہی ہے، چین میں ریفائنری کی پیداوار اگست میں پانچویں ماہ سست روی کا شکار رہی۔

گزشتہ ماہ چین کی صنعتی پیداوار کی نمو بھی پانچ ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی اور خوردہ فروخت اور گھروں کی نئی قیمتیں مزید کمزور ہوگئیں۔

Comments

200 حروف