روس کے نائب وزیر اعظم الیکسی اوورچک دو روزہ دورے پر بدھ کو پاکستان پہنچ گئے۔

ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی روسی نائب وزیر اعظم کے ہمراہ ہے۔

یہ کئی سالوں کے بعد روسی فیڈریشن کے کسی عہدیدار کا اعلیٰ سطح کا دورہ ہے اور 3 جولائی 2024 کو آستانہ (قازقستان) میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان ہونے والی بات چیت کے بعد ہورہا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار سے ملاقاتیں کریں گے۔

قبل ازیں بزنس ریکارڈر نے ذرائع کے حوالے سے خبر دی تھی کہ دورے کے دوران پاکستان اور روس کے درمیان تجارت، توانائی، فنانس اور صنعت کے حوالے سے حکومت سے حکومت (جی ٹو جی) کی سطح پر متعدد معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔

گزشتہ سال پاکستان اور روس کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون کے لئے تین جہتی حکمت عملی درج ذیل ہے: (i) خام تیل کی خریداری؛ (ii) ایل این جی کی خریداری؛ اور (iii) پاکستان میں گیس کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی۔

Comments

200 حروف