کاروبار اور معیشت

مالی سال 24: اسٹاک ایکسچینج کی آمدن میں 368 فیصد اضافہ، 1.03 ارب روپے ریکارڈ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) نے مالی سال 2024 کے دوران 1.03 ارب روپے کا منافع ریکارڈ کیا جو سالانہ بنیاد پر...
شائع September 18, 2024

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) نے مالی سال 2024 کے دوران 1.03 ارب روپے کا منافع ریکارڈ کیا جو سالانہ بنیاد پر 368 فیصد کا زبردست اضافہ ہے۔

بدھ کو ایکسچینج میں جاری ہونے والے کمپنی کے تازہ ترین مالی نتائج کے مطابق حصص کی تجارت کو چلانے، ریگولیٹ کرنے اور کنٹرول کرنے میں مصروف کمپنی نے گزشتہ مالی سال 219 ملین روپے کا منافع ظاہر کیا تھا۔

نتیجتاً مالی سال 24 کے دوران کمپنی کی فی حصص آمدنی (ای پی ایس) بڑھ کر 1.28 روپے ہوگئی جو گزشتہ سال کے اسی عرصے (ایس پی ایل وائی) میں 0.27 روپے تھی۔

پی ایس ایکس نے فی حصص ایک روپے کے نقد منافع کا بھی اعلان کیا۔

اس اعلان کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی قیمت بڑھ کر 15 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ اس رپورٹ کے وقت پی ایس ایکس کا حصص 0.38 روپے یا 2.73 فیصد اضافے کے ساتھ 14.32 روپے پر تھا۔

اس عرصے کے دوران ایکسچینج کی لسٹنگ فیس، ایکسچینج آپریشنز سے ہونے والی آمدن ، سودی آمدنی اور انویسٹمنٹ پراپرٹی سے کرائے کی آمدن 45 فیصد اضافے سے 2.12 ارب روپے تک پہنچ گئی، گزشتہ سال کی اسی مدت میں یہ 1.46 ارب روپے تھی ۔

دریں اثنا، مالی سال 24 کے دوران کمپنی کے انتظامی اخراجات میں 2 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 1.57 ارب روپے سے 27 فیصد زیادہ ہے۔

اس کے نتیجے میں پی ایس ایکس کا آپریٹنگ منافع مالی سال 24 میں 112.6 ملین روپے رہا جب کہ گزشتہ سال کی اسی مدت میں اسے 110 ملین روپے کا نقصان ہوا تھا۔

مزید برآں، ایکسچینج نے مالی سال 24 میں ایسوسی ایٹس سے دیگر آمدنی اور منافع کے حصے کی مد میں 177 فیصد کا نمایاں اضافے سے 996.9 ملین روپے کی رقم درج کی جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یہ 359.6 ملین روپے تھے

نتیجتا مالی سال 24 ء میں کمپنی کا قبل از ٹیکس منافع 345 فیصد اضافے کے ساتھ 1.1 ارب روپے رہا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 249.5 ملین روپے تھا۔

پی ایس ایکس کو کمپنیز ایکٹ 1913 (اب کمپنیز ایکٹ، 2017) کے تحت 10 مارچ 1949 کو گارنٹی کے ذریعے کمپنی لمیٹڈ کے طور پر شامل کیا گیا تھا۔ تاہم ، 27 اگست ، 2012 کو کمپنی کو حصص کے ذریعہ پبلک کمپنی لمیٹڈ کے طور پر دوبارہ رجسٹر کیا گیا تھا۔

Comments

200 حروف