دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے پشاور میں افغانستان کے قائم مقام قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے حرمتی کی مذمت کی ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے پشاور میں ہونے والی رحمت العالمین کانفرنس میں افغان قونصل خانے کے حکام کو مدعو کیا تھا۔

جب پاکستان کا قومی ترانہ بج رہا تھا تو افغان قونصل جنرل محب اللہ شاکر سفارتی پروٹوکول کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے بیٹھے رہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق میزبان ملک کے قومی ترانے کی بے حرمتی سفارتی اصولوں کے منافی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ہم اسلام آباد اور کابل میں افغان حکام کو اپنے شدید احتجاج سے آگاہ کر رہے ہیں۔

افغان طالبان کی جانب سے ٹی ٹی پی کو روکنے سے انکار پاک افغان تعلقات کو مسلسل خراب کر رہا ہے۔

پاکستان طالبان کی افغان عبوری حکومت سے مطالبہ کرتا رہا ہے کہ وہ افغانستان میں قائم ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائی کرے جو پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے۔

تاہم، افغان فریق گروپ کے خلاف کوئی عملی کارروائی کرنے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کر رہا ہے۔

Comments

200 حروف