’سب ٹھیک ہے‘ وہ آخری پیغام جو ٹائٹن آبدوز نے تباہ ہونے سے پہلے بھیجا

  • ٹائٹن آبدوز سانحے کی سماعتوں میں حفاظتی خدشات کی موجودگی کا انکشاف
شائع September 17, 2024

”سب ٹھیک ہے“ یہ وہ آخری پیغام تھا جو ٹائٹن آبدوز نے سطح زمین پر بھیجا تھا، جس کے بعد گزشتہ سال یہ تباہ ہو گئی، جس میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے تھے، جن میں اینگرو کارپوریشن کے نائب چیئرمین شہزادہ داؤد اور ان کے بیٹے شامل تھے، وہ ٹائیٹینک کے ملبے تک پہنچنے کے لیے غوطہ لگا رہے تھے۔

یہ تفصیلات امریکی کوسٹ گارڈ کی سماعتوں میں سامنے آئیں، جو پیر کے روز چارلسٹن، جنوبی کیرولینا میں شروع ہوئیں۔

ان کا مقصد 18 جون 2023 کو پیش آنے والے حادثے کے اسباب کا پتہ لگانا ہے۔

اوشن گیٹ ایکسپیڈیشنزکے بانی اسٹاکٹن رش 22 فٹ لمبی آبدوز کو چلا رہے تھے جب یہ تباہ ہو گئی اور ان سمیت چار دیگر مسافروں کی جانیں چلی گئیں، جن میں ایک برطانوی ارب پتی، ایک فرانسیسی مہم جو، اور پاکستانی نژاد کاروباری شخصیت شہزادہ داؤد اور ان کا بیٹا سلیمان شامل تھے۔

شہزادہ داؤد اینگرو کارپوریشن لمیٹڈ (اینگرو کارپ) کے نائب چیئرمین تھے، جو پاکستان کے سب سے بڑے کاروباری اداروں میں سے ایک ہے۔

اس حادثے نے ایسی مہمات کی غیر منظم نوعیت اور اوشن گیٹ کی جانب سے ٹائٹن کے منفرد ڈیزائن کی تیسرے فریق کے ذریعے جانچ اور تصدیق سے گریز کرنے کے فیصلے پر بھی سوالات اٹھائے۔

۔

پیر کے روز سابق ملازمین کی گواہیوں میں حفاظتی خدشات، ناقص تربیت یافتہ عملہ، اور اسٹاکٹن رش کی غفلت کی کہانیاں شامل تھیں۔

”کیا آپ انجینئرنگ کے ڈائریکٹر کے طور پر ٹائٹن آبدوز میں مکمل گہرائی تک جانے کے لیے محسوس کرتے؟“

”یہی تو سب سے بڑا سوال ہے، ہے نا؟“

اوشن گیٹ کے سابق انجینئرنگ ڈائریکٹر، ٹونی نیسن، نے اسٹاکٹن رش کے ساتھ اپنے ”خراب“ تعلقات کو بیان کیا۔

”میں نے اسے بتایا، میں اس میں نہیں جا رہا۔ اور اس نے کہا، کیوں؟ میں نے کہا، کیونکہ آپریشنز عملہ، میں ان پر بھروسہ نہیں کرتا۔“

”لیکن میں اسٹاکٹن پر بھی بھروسہ نہیں کرتا تھا۔ جب مجھے ملازمت ملی تو جو کچھ بھی مجھے بتایا گیا وہ سچ نہیں تھا۔ میں انہیں بچانے کی کوشش کر رہا تھا لیکن میں کام نہیں چھوڑ سکتا تھا۔“

 ۔
۔

ایک اور ملازم، اوشن گیٹ کے سابق انسانی وسائل اور مالیات کے ڈائریکٹر بونی کارل شک میں تھیں۔

“میں نے نشاندہی کی کہ وہاں کچھ نوجوان انجینئرز تھے، میرا مطلب ہے کہ وہ نوجوان تھے، ان کی عمر بیس سال کے قریب تھی، اور ان کے پاس کوئی تجربہ نہیں تھا، اور وہ آبدوز پر بغیر کسی نگرانی کے کام کر رہے تھے۔ اور اس سے مجھے پریشانی ہوئی۔

صنعتی ماہرین کے مطابق، ٹائٹن حادثے میں ہونے والی ہلاکتیں گزشتہ 60 سالوں میں پہلی بار گہرے سمندر میں غوطہ زنی کے دوران ہوئی ہیں۔

سماعتیں دو ہفتے تک جاری رہیں گی۔

جیسن نیوباؤر، میرین بورڈ آف انویسٹیگیشن کے چیئرمین کے مطابق، سماعت میں کسی بھی بدانتظامی یا غفلت کا پتہ چلنے پر اسے محکمہ انصاف کو رپورٹ کیا جائے گا، لیکن بنیادی توجہ اس بات کو یقینی بنانے پر ہے کہ ایسا دوبارہ نہ ہو۔

Comments

200 حروف