پاکستان

اسلام آباد اور پنجاب میں 5.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

  • زلزلے کے جھٹکے لاہور، گوجرانوالہ، جھنگ، چنیوٹ، اسلام آباد، راولپنڈی، ملتان اور فیصل آباد میں بھی محسوس کیے گئے
شائع September 11, 2024

اسلام آباد اور خیبر پختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی۔

نیشنل سیسمک مانیٹرنگ سینٹر (این ایس ایم سی) کے مطابق زلزلے کا مرکز پنجاب کے علاقے ڈیرہ غازی خان (شادی والا) میں تھا اور اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔

زلزلے کے جھٹکے لاہور، گوجرانوالہ، جھنگ، چنیوٹ، اسلام آباد، راولپنڈی، ملتان اور فیصل آباد میں بھی محسوس کیے گئے۔

مالاکنڈ، ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

اس کا طول بلد 70.51 مشرق اور عرض بلد 31.29 شمال تھا۔

کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

Comments

200 حروف