مارکٹس

گلف کوسٹ طوفان کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ،فروخت بحال

  • ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت 72 سینٹ اضافے سے 68.39 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی
شائع September 9, 2024

ایشیائی ٹریڈنگ کے دوران خام تیل کی قیمتوں میں پیر کو اضافہ ریکارڈ کیا گیا کیونکہ ممکنہ سمندری طوفان امریکی گلف کوسٹ کے قریب پہنچ چکا ہے اور جمعہ کو توقع سے کم امریکی ملازمتوں کے اعدادوشمار کے بعد مارکیٹوں میں فروخت بحال ہوئی ہے۔

ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت 72 سینٹ یا 1.06 فیصد اضافے کے ساتھ 68.39 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی ۔

برینٹ خام تیل کے نرخ 71 سینٹ یا ایک فیصد اضافے کے ساتھ 71.77 ڈالر فی بیرل رہے ۔

قیمتوں میں ابتدائی ایشیائی تجارت کے دوران ایک ڈالر تک کا اضافہ ہوا تھا لیکن بعد میں وہ واپس آگئیں۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ اضافہ جزوی طور پر امریکہ کے گلف کوسٹ میں ایک ممکنہ سمندری طوفان کے ردعمل میں تھا۔

امریکی نیشنل ہریکین سینٹر نے اتوار کو کہا کہ میکسیکو کے جنوب مغربی گلف میں موسمی نظام کے شمال مغربی امریکی گلف کوسٹ تک پہنچنے سے پہلے سمندری طوفان بننے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

امریکی گلف کوسٹ امریکی ریفائننگ صلاحیت کا تقریبا 60 فیصد ہے۔ آزاد مارکیٹ تجزیہ کار ٹینا ٹینگ نے کہا کہ گزشتہ ہفتے کی فروخت سے جذبات میں کچھ بہتری آئی ہے۔

جمعہ کو اختتام پر، برینٹ تیل کی قیمت ہفتے کے دوران 10فیصد کم ہو گئی، جو دسمبر 2021 کے بعد سب سے کم ترین سطح ہے جب کہ ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 8 فیصد گرگئی جو جون 2023 کے بعد کی کم ترین سطح ہے جس کی وجہ امریکہ میں ملازمتوں کے کمزور اعداد و شمار تھے۔ اور جولائی کے اعداد و شمار میں 89ہزار کا اضافہ کیا گیا تھا جو دسمبر 2020 میں واضح کمی کے بعد سے سب سے کم اضافہ تھا۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بے روزگاری کی شرح میں کمی کی وجہ سے فیڈرل ریزرو نے رواں ماہ شرح سود میں نصف پوائنٹس کی کمی کے بجائے صرف 25 بیسس پوائنٹس کی کمی کی ہے۔

کم شرح سود عام طور پر اقتصادی ترقی کو تیز کرکے اور غیر ڈالر کرنسیوں کے مالکان کے لئے تیل کو سستا بنا کر تیل کی طلب میں اضافہ کرتی ہے۔

لیکن کمزور طلب نے قیمتوں میں اضافے کو محدود کرنا جاری رکھا ہے۔

امریکی سرمایہ کاری کمپنی کارلائل گروپ میں انرجی پاتھ ویز کے چیف اسٹریٹجی آفیسر جیف کری نے پیر کو سنگاپور میں اے پی پی ای سی انرجی کانفرنس کو بتایا کہ چین میں کمزوری کی وجہ اقتصادی سست روی اور انونٹری ڈی سٹاکنگ ہے۔

دو بڑی معیشتوں کی کمزور طلب کی وجہ سے ایشیا میں ریفائننگ مارجن 2020 کے بعد سے اپنی کم ترین موسمی سطح پر ہے۔

کمزور ریفائننگ مارجن کی وجہ سے امریکی گلف کوسٹ کو ایندھن کے تیل کی برآمدات گزشتہ ماہ جنوری 2019 کے بعد سے کم ترین سطح پر آ گئیں۔

Comments

200 حروف