نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کیو ٹی اے میکنزم کے تحت چوتھی سہ ماہی (اپریل تا جون 2023-24) کے لیے صارفین سے 40 ارب روپے سے زائد کی اضافی رقم وصول کرنے کے لیے ڈسکوز اور کے الیکٹرک کے ٹیرف میں 1 روپے 75 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔

یہ رقم ستمبر، اکتوبر اور نومبر 2024 کے بجلی بلوں میں وصول کی جائے گی۔

تاہم تیسری سہ ماہی (جنوری تا مارچ) 2023-24 ء کا اثر اگست میں ختم ہوگا جبکہ ستمبر، اکتوبر اور نومبر 2024 ء میں 0.82 روپے فی یونٹ کا اضافہ ہوگا۔

کیو ٹی اے کا اثر کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں پڑے گا کیونکہ یہ رقم وفاقی حکومت مالی سال 2024-25 کے لیے پاور یوٹیلٹی کمپنی کے لیے مختص سبسڈی سے ادا کرے گی۔

دریں اثنا نیپرا نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (جولائی 2024 کے لیے ڈسکوز) کیلئے ایف سی اے میں 0.37 روپے فی یونٹ کی منفی ایڈجسٹمنٹ کی بھی منظوری دے دی ہے جو ستمبر 2024 کے بلوں میں صارفین کو دی جائے گی، سوائے ان گھریلو صارفین کے جو ماہانہ 300 یونٹس تک استعمال کرتے ہیں

نیپرا کے مطابق چونکہ اگست 2024 کے بلوں میں وصول کی گئی 2.56 روپے فی یونٹ کی موجودہ ایف سی اے بھی ختم ہو جائے گی، لہذا ستمبر 2024 کے بلوں میں صارفین کو مجموعی طور پر 2.93 روپے فی یونٹ ریلیف دیا جائے گا۔

نیپرا نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں ایڈجسٹمنٹس کو یکجا کرنے سے صارفین کو ستمبر 2024 کے بلوں میں 2 روپے 11 پیسے فی یونٹ ریلیف ملے گا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024

Comments

200 حروف