وفاقی حکومت نے سینیٹ کو بتایا کہ 2019 سے لے کر اگست 2024 تک پانچ سال کے دوران 3.27 ملین پاکستانی، جو ملک کی کل آبادی کا تقریباً 1.3 فیصد بنتے ہیں، حکومت کی جانب سے ملازمت کے لیے بیرون ملک بھیجے گئے ہیں۔

وزارت اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ (ایم او پی ایچ آر ڈی) نے سینیٹ کو بتایا کہ ان کارکنوں کو 2019 سے گزشتہ ماہ تک بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ اور پروٹیکٹوریٹ آف امیگرنٹس کے ذریعے بیرون ملک بھیجا گیا ۔

وزارت نے سینیٹ کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے مسرور احسن کے سوال کے جواب میں کہا کہ یہ کارکنان میزبان ممالک کے مطالبے پر بیرون ملک بھیجے گئے ہیں ۔

سینیٹر نے وزارت سے پچھلے پانچ سالوں میں بیرون ملک ملازمت کے لیے بھیجے گئے افراد کی تعداد اور ملک کے حساب سے تفصیل طلب کی۔

وزارت کی طرف سے شیئر کردہ اعداد و شمار مشکوک لگ رہے تھے کیونکہ اس میں نمایاں حقائق کی غلطیوں کی نشاندہی کی گئی تھی۔ ایم او پی ایچ آر ڈی کی جانب سے دی گئی 251 ممالک کی فہرست، جہاں وزارت کے مطابق، پاکستانی کارکن روزگار کے مقاصد کے لیے گئے تھے، ان میں کوئی اور نہیں بلکہ خود پاکستان شامل تھا۔

اس تناظر میں وزارت کی جانب سے سینیٹ کے ساتھ شیئر کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق 2019 میں تقریبا 50 پاکستانی روزگار کیلئے پاکستان گئے۔

وزارت کی جانب سے فراہم کردہ سرکاری چینلز کے ذریعے بیرون ملک جانے والے مذکورہ پاکستانیوں کی مجموعی تعداد 32 لاکھ 76 ہزار 861 تھی۔ تاہم علاقے کے لحاظ سے اعدادوشمار کے مطابق 2019 سے گزشتہ ماہ تک 32 لاکھ 72 ہزار 659 پاکستانیوں نے سرکاری ذرائع سے روزگار کیلئے بیرون ملک کا سفر کیا۔

پنجاب سے بیرون ملک جانے والے افراد کی تعداد 17 لاکھ 90 ہزار، خیبر پختونخوا سے 10 لاکھ 20 ہزار، سندھ سے 2 لاکھ 55 ہزار 537، آزاد جموں وکشمیر سے 1 لاکھ 24 ہزار 900، اسلام آباد سے 32 ہزار 46، بلوچستان سے 28 ہزار 119 اور گلگت بلتستان سے 5 ہزار 436 تھی۔

وزارت کی جانب سے سینیٹ کے ساتھ شیئر کی گئی ایک سرکاری فہرست میں سب سے زیادہ ایک لاکھ 82 ہزار 9709 پاکستانیوں نے سعودی عرب کا رخ کیا، اس کے بعد متحدہ عرب امارات (7 لاکھ 8 ہزار 268) اور عمان (2 لاکھ 65 ہزار 496) کا نمبر آتا ہے۔ تاہم وزارت کی جانب سے ایوان کے ساتھ شیئر کی گئی ایک اور سرکاری فہرست میں انہی تین ممالک کے لیے مختلف اعداد و شمار تجویز کیے گئے ہیں۔ سعودی عرب (1,829,907)، متحدہ عرب امارات (707,416) اور عمان (265,455) ،وزارت کے سرکاری اعداد و شمار میں کئی دیگر ممالک سے متعلق اعداد و شمار میں بھی تضادات پائے گئے۔

اس کے علاوہ 33 ہزار 652 پاکستانی برطانیہ گئے جب کہ 3 ہزار 820 پاکستانیوں نے برطانیہ کا دورہ کیا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024

Comments

200 حروف