عالمی و مقامی مارکیٹ میں جمعرات کو سونے کے نرخ بڑھ گئے ۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 22 ڈالر کے اضا فے سے 2503 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 2 ہزار روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 62 ہزار 100 روپے پرجاپہنچا۔

اسی طرح دس گرام سونا 1714 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 24 ہزار 708 روپے کا ہوگیا۔

یاد رہے کہ بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت 1400 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 60 ہزار 100 روپے ہوگئی تھی۔

دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 2900 روپے پر مستحکم رہی۔

گزشتہ ماہ سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 63 ہزار 700 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔

Comments

200 حروف