مارکٹس

سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کمی

  • عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 17 ڈالر کی کمی سے 2481 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
شائع September 4, 2024

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں بدھ کو بھی سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 17 ڈالر کی کمی سے 2481 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 1400 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 60 ہزار 100 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح دس گرام سونا 1200 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 22 ہزار 994 روپے کا ہوگیا۔

یاد رہے کہ منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار روپے کی کمی سے 2 لاکھ 61 ہزار 500 روپے ہوگئی تھی۔

دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 50 روپے کی کمی سے 2 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 63 ہزار 700 روپے کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی تھی۔

Comments

200 حروف