وفاقی حکومت نے یکم جولائی 2024 یا اس کے بعد مستقل طور پر تعینات ہونے والے نئے ملازمین کیلئے کنٹری بیوٹری پنشن فنڈ اسکیم متعارف کرائی ہے۔

فنانس ڈویژن نے نئے ملازمین کیلئے پنشن فنڈ اسکیم کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کابینہ کے فیصلے، کیس نمبر -134/13/2024 ای سی سی مورخہ 27.06.2024 کے تحت، وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ مستقبل میں وفاقی حکومت کے تمام سول ملازمین، بشمول وہ سویلین جنہیں دفاعی تخمینے سے تنخواہ دی جاتی ہے اور جنہیں 01.07.2024 یا اس کے بعد مستقل طور پر تعینات کیا گیا ہے، کیلئے شراکتی پنشن فنڈ اسکیم متعارف کرائی جائے گی۔

یہ اسکیم مسلح افواج کے ان ارکان پر بھی لاگو ہوگی جنہیں 01.07.2025 یا اس کے بعد مستقل طور پر تعینات کیا جائے گا۔

ملازمین اور وفاقی حکومت کی طرف سے شراکت کی شرح مندرجہ ذیل ہے: (i) ملازمین کی طرف سے بنیادی تنخواہ کا 10 فیصد حصہ، (ii) وفاقی حکومت کی طرف سے ملازمین کی بنیادی تنخواہ کا 20 فیصد حصہ۔ یہ شرح عارضی ہے اور تبدیل ہوسکتی ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024

Comments

200 حروف