کیمیکل مینوفیکچرر نمیر انڈسٹریل کیمیکلز لمیٹڈ (این آئی سی ایل) نے پراکٹر اینڈ گیمبل پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ سے صابن مینوفیکچرنگ پلانٹ کا حصول کامیابی کے ساتھ مکمل کرلیا۔
کیمیائی مصنوعات کی مینوفیکچرنگ اور فروخت میں مصروف لسٹڈ کمپنی نے پیر کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو ایک نوٹس میں اس پیش رفت سے آگاہ کیا۔
حب، بلوچستان (حب پلانٹ) میں واقع صابن مینوفیکچرنگ پلانٹ کے حصول کے حوالے سے 23 فروری 2024، 24 اپریل 2024 اور 11 جولائی 2024 کے ہمارے سابقہ نوٹیفکیشنز کے علاوہ ہمیں آپ کو یہ بتاتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ منتقلی میسرز پراکٹر اینڈ گیمبل پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ (پی اینڈ جی) سے نمیر انڈسٹریل کیمیکلز لمیٹڈ تک کا عمل کامیابی کے ساتھ مکمل ہو گیا ہے۔
نمیر انڈسٹریز نے اپنے اسٹیک ہولڈرز کو آگاہ کیا ہے کہ اس نے یکم ستمبر 2024 سے حب پلانٹ کا آپریشنل کنٹرول باضابطہ سنبھال لیا ہے۔
یہ حکمت عملی کے تحت حاصل کردہ فیکٹری جنوبی علاقے میں ہماری موجودگی کو مضبوط کرے گی، ہماری پیداوار کی صلاحیت میں اضافہ کرے گی، اور سمندری بندرگاہوں کے ذریعے ہماری برآمدات کے آپریشنز کو وسعت دے گی۔
ہمیں یقین ہے کہ یہ منتقلی ہماری کمپنی کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی اور آنے والے سالوں میں شیئر ہولڈرز کی قدر میں اضافہ کرے گی۔
پراکٹر اینڈ گیمبل ایک کمپنی ہے جو پاکستان میں رجسٹرڈ ہے اور مختلف گھریلو مصنوعات کی تیاری اور فروخت کے وسیع کاروباری نیٹ ورک کی حامل ہے،جس میں ٹوائلٹ صابن کے اپنے برانڈ کی مینوفیکچرنگ بھی شامل ہے
دوسری طرف نمیر ایک عوامی طور پر لسٹڈ کمپنی ہے جو 1964 میں قائم ہوئی اور ایروسول، صابن کی مصنوعات، گھریلو اور ذاتی دیکھ بھال کی مصنوعات کی ٹول مینوفیکچرنگ کے ساتھ ساتھ متنوع مصنوعات کا پورٹ فولیو رکھتی ہے۔
جولائی میں مسابقتی کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے انضمام کی منظوری دی تھی جس میں نمیر کی جانب سے پی اینڈ جی کے کچھ اثاثوں کا حصول شامل تھا۔
Comments