چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ہر کمشنر ان لینڈ ریونیو (آئی آر) کی کارکردگی کا بغور جائزہ لے رہے ہیں تاکہ اگست 2024 میں شارٹ فال کے ذمہ دار کمشنرز کی نشاندہی کی جا سکے۔

اس سلسلے میں ایف بی آر نے چیف کمشنرز ان لینڈ ریونیو کو ہدایت کی ہے کہ وہ جولائی اور اگست 2024 ء میں خالص وصولی اور ماہانہ ہدف کے ساتھ ساتھ نمو کے اعداد و شمار پیش کریں۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے تمام چیف کمشنرز ان لینڈ ریونیو کو اگست 2024 کے دوران کمشنر وار ریونیو کارکردگی کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ایف بی آر نے جولائی 2023 اور 2024 کے لیے ہر فیلڈ آفس کو تفویض کردہ اہداف کے ساتھ ساتھ خالص وصولی کی تفصیلات بھی طلب کی ہے۔

ان لینڈ ریونیو کے تمام چیف کمشنرز کو ہدایت کی گئی کہ اگست 2023 اور 2024 کے دوران نیٹ کلیکشن اور تفویض کردہ اہداف کے بارے میں اعداد و شمار فراہم کیے جائیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین ایف بی آر اگست 2024 کے دوران چیف کمشنرز یا کمشنرز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد سینئر افسران کے تبادلے کریں گے۔

عبوری اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 25-2024 کے پہلے دو ماہ (جولائی تا اگست) کے دوران ایف بی آر کو 111 ارب روپے کے بڑے شارٹ فال کا سامنا کرنا پڑا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024

Comments

200 حروف