تاجر دوست اسکیم کے تحت صرف 277 دکانداروں/ خوردہ فروشوں نے اب تک 503,632 روپے ٹیکس ادا کئے ہیں۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق تاجر دوست اسکیم کے تحت رجسٹرڈ ریٹیلرز کی تعداد 63 ہزار 964 ہوگئی ہے ۔

ایف بی آر نے ٹیکس آر او 132(I) 2024 جاری کیا ہے تاکہ انکم ٹیکس رولز 2002 میں مزید ترامیم کے مسودے کو نوٹیفائی کیا جا سکے تاکہ ٹیکس سال 2024 کے لئے الیکٹرانک ریٹرن فارم جاری کیا جا سکے۔

تاجروں کی جانب سے ریٹرن فائل کرنے کے بعد خریداری پر وصول ہونے والا ایڈوانس ٹیکس (سیکشن 236 جی) 2 فیصد (نان فائلر ریٹ) سے کم کرکے 0.1 فیصد (فائلر ریٹ) کردیاجائے گا۔ سیکشن 236 جی کے تحت یہ ٹیکس ڈسٹری بیوٹرز/ ڈیلرز/ ہول سیلرز کی جانب سے مینوفیکچررز/ کمرشل امپورٹرز سے کی جانے والی خریداری پر لاگو ہوتا ہے۔

سیکشن 236 ایچ کے تحت مینوفیکچررز/ کمرشل امپورٹرز/ ڈسٹری بیوٹرز کی جانب سے ریٹیلرز کو فروخت پر وصول کیے جانے والے ایڈوانس ٹیکس کو 2.5 فیصد (نان فائلر) سے کم کرکے 0.5 فیصد (فائلر) کردیا جائے گا۔

ایف بی آر نے اسٹیک ہولڈرز سے کہا ہے کہ وہ ریٹیلرز کے لیے ریٹرن فارم کے مسودے پر سرکاری گزٹ میں مسودے کی اشاعت کے 7 دن کے اندر اپنی رائے دیں

مدت ختم ہونے سے قبل مذکورہ مسودے کے حوالے سے موصول ہونے والے کسی بھی اعتراض یا تجویز پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو غور کرے گا۔

ٹیکس سال 2024 اور اس کے بعد جو تاجر ٹیکس سال 2023 کے لیے نان فائلرز تھے ان کے لیے الیکٹرانک ریٹرن فارم میں کاروباری ٹرن اوور/ رسیدوں سمیت معلومات شامل ہیں جو درج ذیل ہیں ۔

کل تجارتی خریداری، کل دیگر اخراجات، خالص منافع/قابل ٹیکس آمدنی، کاروبار کے علاوہ آمدنی، سود کی آمدنی، کرایے کی آمدنی، سال کے دوران ادا شدہ ٹیکس اور کل ایڈجسٹ ایبل ٹیکس ہیں ۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024

Comments

200 حروف