فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ضبط شدہ اسمگل شدہ پیکجز اور کنٹینرز کو جرمانے کی ادائیگی پر چھوڑنے کیلئے زیادہ سے زیادہ 50 فیصد چھوٹ دیگا۔
ایف بی آر نے ایس آر او 487(آئی)/2007 میں ترمیم کے لیے ایس آر او 1280(آئی)/2024 جاری کر دیا ہے۔
ایس آر او 487(آئی)/2007 کے مطابق ایف بی آر نے مخصوص اشیاء کے حوالے سے ضبطی کے بدلے جرمانے کی ادائیگی کا آپشن دیا ہے۔ جرائم کے سلسلے میں ضبطی کے بدلے جرمانے کی مقدار ایک مقررہ شرح پر ہوگی اور متعلقہ قانون کے تحت عائد کسٹم ڈیوٹی اور دیگر ٹیکسوں اور جرمانوں سے زیادہ ہوگی۔
کسٹم ز ایکٹ 1969 کی دفعہ 2 کے تحت غیر قانونی طور پر رجسٹرڈ پیکجز اور کنٹینرز کو 20 فیصد جرمانے کی ادائیگی پر چھوڑا جائے گا۔
اس صورت میں ضبطی کے بدلے جرمانے کی ادائیگی کے لیے ضبط کی گئی گاڑی کی قیمت کا تعین 24 ماہ تک 2 فیصد ماہانہ کی شرح سے زیادہ سے زیادہ 50 فیصد کمی کی اجازت دے کر کیا جائے گا۔ ایف بی آر نے مزید کہا کہ اس ذیلی شق کے مقاصد کے لیے قیمت میں مزید کمی کسٹمز رولز 2001 کے رول 58 کے ذیلی قاعدہ (2 اے) کی شق کے مطابق متعلقہ کلکٹر آف کسٹمز کی تحریری منظوری کے بعد کی جائے گی۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024
Comments