پاکستان

مشرق وسطیٰ کے بینکوں سے 4 ارب ڈالر حاصل کرنا چاہتے ہیں، گورنر اسٹیٹ بینک

  • اسٹیٹ بینک کے سربراہ کا کہنا ہے کہ پاکستان آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کیلئے درکار اضافی 2 ارب ڈالر کی بیرونی فنڈنگ حاصل کرنے کے 'حتمی مراحل' میں ہے۔
شائع August 27, 2024

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے گورنر جمیل احمد نے کہا ہے کہ پاکستان آئندہ مالی سال (مالی سال 25) تک مشرق وسطیٰ کے کمرشل بینکوں سے 4 ارب ڈالر تک حاصل کرنے پر غور کر رہا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پاکستان عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے 7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پروگرام کی منظوری کیلئے درکار 2 ارب ڈالر کی اضافی بیرونی فنانسنگ حاصل کرنے کے ’آخری مراحل‘ میں ہے۔

Comments

200 حروف