باوانی ایئر پروڈکٹس لمیٹڈ (بی اے پی ایل) کا کہنا ہے کہ وہ 10 روپے فی حصص کی قیمت پر تقریبا 60 کروڑ شیئرز کے رائٹس ایشو کے ذریعے 6 ارب روپے جمع کرے گی۔

لسٹڈ کمپنی، جسے اس اعلان کے وقت ڈیفالٹر قرار دیا گیا تھا، نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو ایک نوٹس میں اس پیش رفت سے آگاہ کیا۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ کمپنی 59 کروڑ 99 لاکھ 99 ہزار 732 عام حصص جاری کرے گی جو 10 روپے فی حصص کی قیمت پر ہے جو مجموعی طور پر 59 کروڑ 99 لاکھ 99 ہزار 320 روپے بنتی ہے۔

باوانی ایئر پروڈکٹس نے بتایا کہ رائٹ ایشو کی مقدار کمپنی کے موجودہ ادا شدہ سرمائے کا تقریبا 7997.32 فیصد ہے،یعنی کمپنی کے شیئر ٹرانسفر بکس کے بند ہونے سے پہلے شیئر ہولڈرز کے پاس موجود ہر 100 عام شیئرز کے لیے تقریباً 7997.32 رائٹ شیئرز جاری کیے جائیں گے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ رائٹ شیئرز وہ حصص ہوتے ہیں جو کمپنی اپنے موجودہ شیئر ہولڈرز کو رعایتی قیمت پر پیش کرتی ہے۔

اپنے نوٹس میں باوانی ایئر پروڈکٹس نے بتایا کہ رائٹ ایشو کا مقصد ورکنگ کیپیٹل کی ضروریات پوری کرنا اور المن سیام شوگر ملز لمیٹڈ (اے ایس ایس ایم ایل) کی تکمیل کے منصوبے کو مکمل کرنا ہے۔

اے ایس ایس ایم ایل 10 ہزار میٹرک ٹن یومیہ (ایم ٹی سی ڈی) کرشنگ صلاحیت کا پلانٹ ہے جو اس وقت ڈیرہ اسماعیل خان میں زیر تعمیر ہے۔ پلانٹ کے اہم اجزاء پاکستان، برطانیہ، جرمنی، جاپان اور چین سے تعلق رکھتے ہیں۔

باوانی ایئر پروڈکٹس نے کہا کہ 10,000 ایم ٹی سی ڈی کی منصوبہ بندی کے ساتھ ، اے ایس ایس ایم نے ریفائنڈ سفید چینی اور گڑ کے معیار کے پروڈیوسر کے طور پر مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹوں میں کافی حصہ حاصل کرنے کا ہدف رکھا ہے۔ اے ایس ایس ایم ایل میں سرمایہ کاری کرکے کمپنی منافع کما سکتی ہے، جس کے نتیجے میں شیئر ہولڈرز کو منافع مل سکتا ہے۔

کمپنی نے بتایا کہ رائٹ ایشو موجودہ مارکیٹ قیمت سے کم قیمت پر کیا جا رہا ہے، اس لیے اس سے کوئی بڑا سرمایہ کاری کا خطرہ نہیں ہے۔

اس میں کہا گیا ہے کہ کاروبار سے وابستہ معمول کے خطرات برقرار رہیں گے۔

باوانی ایئر پروڈکٹس کا خیال ہے کہ رائٹ ایشو کا مثبت اثر متوقع ہے کیونکہ کمپنی “غیر مطابقت پذیر سے عام کاؤنٹر پر منتقل ہو جائے گی، اور اس کے بنیادی کاروبار کی تبدیلی کے ساتھ جو دیگر کے علاوہ حصص، اسٹاک، ڈیبنچر، ڈیبنچر اسٹاک، بانڈز، قرضوں اور سیکیورٹیز میں سرمایہ کاری، خریداری اور ان سے نمٹنے پر مرکوز ہوگا، جس سے شیئر ہولڈرز کو متوقع منافع میں اضافہ ہوگا۔

Comments

200 حروف