فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ان لینڈ ریونیو سروس اور پاکستان کسٹمز سروس کے 32 افسران پر مشتمل ایک اصلاحاتی ورکنگ گروپ تشکیل دے دیا ہے جس کا مقصد 2024-25 کے لیے 12 ہزار 970 ارب روپے کا محصولات جمع کرنے کا ہدف حاصل کرنا ہے۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق محصولات کی موبلائزیشن کے لیے ایف بی آر اصلاحاتی ورکنگ گروپ تشکیل دیا گیا ہے جس میں ان لینڈ ریونیو سروس کے 22 اور کسٹمز گروپ کے 10 افسران شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 22 آئی آر ایس اور پی سی ایس کے 10 افسران ٹیکس ایڈمنسٹریشن کے اہم اصلاحاتی شعبوں پر غور کریں گے جس کا مقصد رواں سال ٹیکس وصولی کے ہدف کو پورا کرنا ہے۔

ورکنگ گروپ اس سال ٹیکس وصولی کے ہدف کو پورا کرنے کے مقصد سے ٹیکس انتظامیہ کے اہم اصلاحاتی شعبوں پر تبادلہ خیال کرے گا۔ اصلاحاتی شعبوں میں طریقہ کار / ایچ آر / ایڈمن اور ٹیکس دہندگان کی سہولت شامل ہے۔

اصلاحاتی ورکنگ گروپ میں شامل آئی آر ایس افسران کے نام یہ ہیں: نفیسہ ستری، محمد مسعود گورسی، منیر احمد، نصیب اللہ، محمد اجلال خان، رافیہ اعوان، عبد الحمید منگریو، علی صالح حیات کلیار، رفعت عزیز، بینش ارج، عظمیٰ صلاح الدین، حسین شمیم، زہرہ فاروق، خدیجہ حسین، محمد عظیم عابد، مظہر علی، حیات عمر ملک، محمد ذیشان، عمیر ملک، سید شبیر رئیس زیدی، قیوم رانی اور مصطفی احمد ہیں ۔

اسی طرح پی سی ایس افسران میں فرید احمد خان، یاسر وہاب کلوار، افنان خان، سعد عطا ربانی، توصیف امان، سید علی اکبر زیدی، محمد اختر جان، محمد فیضان بدر، محمد رضا نقوی اور فہد جمیل شامل ہیں۔

ایف بی آر کا مزید کہنا تھا کہ اصلاحات کے تمام ارکان کو ہفتے کو ہیڈکوارٹرز منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور ورکنگ گروپ کا اجلاس 27 اگست تک جاری رہے گا جس میں مزید تین روز کی توسیع کی جائے گی۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024

Comments

200 حروف