پاکستان
اٹک میں اسکول وین پر فائرنگ ، 2 بچے جاں بحق، 5 زخمی
- صدرمملکت اور وزیراعلیٰ پنجاب کی شدید مذمت، ڈرائیور بھی زخمی
اٹک میں مسلح افراد کی اسکول وین پر فائرنگ سے 2 بچے جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے
آج نیوز کے مطابق زخمی بچوں کی عمریں 10 سے 12 سال کے درمیان ہیں جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ واقعے میں اسکول وین کا ڈرائیور بھی زخمی ہوا ہے۔
پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے جب کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
دوسری جانب صدر آصف علی زرداری نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسکول وین کو نشانہ بنانا انتہائی ظالمانہ اور شرمناک عمل ہے، حملے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جانی چاہئے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کمشنر راولپنڈی کو فوری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعلیٰ نے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔
Comments