خام تیل کی قیمتیں بدھ کو عموماً مستحکم رہیں، حالانکہ حالیہ کمی کے بعد برینٹ کی قیمت تقریباً 77 ڈالر تک پہنچ گئی۔ اس استحکام کی وجہ چین کی طلب کے بارے میں مسلسل تشویش اور مشرق وسطیٰ میں تنازعے کے پھیلنے کے خدشات میں کمی ہے۔
برینٹ کروڈ کی قیمت 77.20 ڈالر فی بیرل پر مستحکم رہی
یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ 7 سینٹ کی کمی سے 73.10 ڈالر پر بند ہوا۔
گزشتہ ہفتے پیر کو 82 ڈالر سے اوپر جانےکے بعد منگل کو ٹریڈنگ کے اختتام تک برینٹ 6.2 فیصد کی کمی سے دو ہفتوں کی کم ترین سطح 77.20 ڈالر پر بند ہوا تھا۔
اسی عرصے میں ڈبلیو ٹی آئی میں 7.5 فیصد کمی واقع ہوئی۔
دنیا کے سب سے بڑے خام تیل درآمد کنندہ چین کی جانب سے طلب کے بارے میں خدشات اور مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خطرے کی وجہ سے خام تیل کی فراہمی کو خطرے میں ڈالنے کی وجہ سے یہ کمی واقع ہوئی۔
منگل کو امریکن پٹرولیم انسٹیٹیوٹ کے اعداد و شمار کے مطابق امریکی خام تیل کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے اضافہ دیکھا گیا۔
تاہم ذرائع کے مطابق پٹرول اور ڈسٹیلیٹ کے اسٹاک میں کمی واقع ہوئی۔
امریکہ دنیا میں تیل پیدا کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے اور بڑھتی ہوئی انونٹریز ضرورت سے زیادہ رسد کی طرف اشارہ کرتی ہیں جو قیمتوں جس سے قیمتوں پر دباؤ پڑ سکتا ہے۔
امریکی حکومت کے سرکاری انونٹری تخمینے بدھ کو صبح 10:30 بجے (1430 جی ایم ٹی) جاری کیے جائیں گے۔
دریں اثنا امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے مشرق وسطیٰ کا دورہ مکمل کر لیا ہے جس کا مقصد غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے میں مدد کرنا ہے۔
بلنکن، مصر اور قطر کے ثالثوں نے امریکہ کی جانب سے ’پل کی تجویز‘ کے لیے امیدیں پیدا کی ہیں جس سے 10 ماہ سے جاری جنگ میں دونوں فریقوں کے درمیان فاصلے کم ہوسکتے ہیں۔
آئی این جی اجناس کے حکمت عملی سازوں کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کی امیدوں نے تیل پر دباؤ ڈالا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگرچہ چین کی کمزور طلب کی اچھی طرح سے اطلاع دی گئی ہے ، لیکن دنیا بھر میں ریفائنری مارجن اگست کے زیادہ تر عرصے سے دباؤ میں رہے ہیں جس سے پتہ چلتا ہے کہ یہ طلب کے خدشات صرف چین تک محدود نہیں ہیں۔
خام تیل درآمد کرنے والے چین میں معاشی مشکلات نے مارکیٹ کو مسلسل متاثر کیا ہے کیونکہ کمزور پروسیسنگ مارجن اور ایندھن کی کم طلب نے سرکاری اور آزاد ریفائنریز میں آپریشنز کو روک دیا ہے۔
رواں ہفتے کسٹمز کے اعداد و شمار کے مطابق روس سے خام تیل کی درآمدات میں جولائی میں ایک سال قبل کے مقابلے میں 7.4 فیصد کمی واقع ہوئی جب کہ ایندھن کے تیل کی درآمدات میں مسلسل تیسرے ماہ کمی واقع ہوئی۔
Comments