پاکستان

پاکستان کی معاشی تاریخ میں گزشتہ دو سال بدترین ہیں، عاطف میاں

  • ملک 'غربت کے جال' میں پھنسا ہوا ہے، پالیسی میں بڑی تبدیلی کی ضرورت ہے، معروف ماہر اقتصادیات
شائع August 19, 2024

معروف پاکستانی نژاد امریکی ماہر اقتصادیات اور اس وقت پرنسٹن یونیورسٹی میں معاشیات، پبلک پالیسی اور فنانس کے پروفیسر عاطف میاں نے کہا ہے کہ پاکستان ”غربت کے جال“ میں پھنس گیا ہے اور اس سے نکلنے کا واحد راستہ ”ایک بڑی پالیسی تبدیلی“ ہے۔

ہفتے کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس جو پہلے ٹویٹر کے نام سے جانا جاتا تھا، پر پوسٹوں کی ایک سیریز میں ماہر معاشیات نے کہا کہ اس بات کے شواہد بڑھ رہے ہیں کہ پاکستان کئی دہائیوں سے جاری بدانتظامی کی وجہ سے غربت کے جال میں پھنس گیا ہے۔

“غربت ایک خوفناک چیز ہے - لیکن اس کے ساتھ ہمیشہ ایک امید کی کرن بھی ہوتی ہے۔ غریب لوگ کم اجرت پر کام کرنے کے لیے تیار ہوتے ہیں، اور جو علم وہ زیادہ آمدن حاصل کرنے کے لیے استعمال کرسکتے ہیں وہ پہلے ہی موجود ہوتا ہے۔ اگر صرف حکومت اس فائدے کو استعمال کرنے میں مدد دے، تو ترقی اور خوشحالی حاصل کی جاسکتی ہے، جیسا کہ ویتنام اور کوریا جیسے ممالک نے دکھایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسے مختلف الفاظ میں یوں کہا جا سکتا ہے کہ طویل عرصے تک ترقی کو روکنے کے لیے کوششیں کی جاتی ہیں۔ اور کچھ ممالک اپنے اجتماعی فیصلوں کے ذریعے ایسا کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں، اور وہ اس جال میں پھنسے رہتے ہیں جسے معیشت دان ”غربت کا جال“ کہتے ہیں۔ بڑھتے ہوئے شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان ایسی ہی حالت میں ہے اور یہ دہائیوں کی بدانتظامی کا نتیجہ ہے۔

 ۔
۔

 ۔
۔

 ۔
۔

پاکستان کی جی ڈی پی کی ترقی کی شرح کے 1980 کی دہائی سے ڈیٹا کا حوالہ دیتے ہوئے، معیشت دان نے نوٹ کیا کہ 1980 کی دہائی سے پاکستان کی ترقی کی شرح مسلسل کم ہوتی گئی ہے۔ دراصل، معیشت جمود کا شکار ہے، ”پاکستان ایک غربت کے جال میں پھنسا ہوا ہے“۔

عاطف نے کہا کہ گزشتہ دو سال ”پاکستان کی اقتصادی تاریخ کے بدترین سال“ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ہر سال کے لیے 1980 کے بعد سے سالانہ مہنگائی اور فی کس جی ڈی پی کی ترقی کا گراف بنایا ہے۔ 2023 اور 2024 نمایاں ہیں - کبھی مہنگائی اتنی زیادہ اور ترقی اتنی کم نہیں تھی۔ قریب ترین سال 2009 اور 2020 کے عالمی بحران ہیں، لیکن حالیہ دو سال مکمل طور پر ملک کی اپنی پالیسیوں کا نتیجہ ہیں۔

عاطف نے پوچھا، ”کیا یہ صرف اعدادوشمار ہیں؟“

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے ذاتی طور پر پاکستان کی سڑکوں پر کبھی بھی اتنی ناامیدی نہیں دیکھی جتنی اب دیکھنے کو مل رہی ہے - ایسا لگتا ہے کہ جو بھی ایسا کر سکتا ہے، وہ ملک چھوڑنا چاہتا ہے۔ میرے اس تصور کو کچھ تقویت ملتی ہے…. ویزا کی تلاش میں لوگوں کی تعداد میں بے تحاشا اضافہ ہوا ہے۔

عاطف نے نوٹ کیا کہ غربت کے جال کی خصوصیت یہ ہے کہ وہ ”جال“ ہوتے ہیں - یعنی معمولی تبدیلی آپ کو آپ کی مشکل سے نکال نہیں سکتی۔

“غربت کے جال سے نکلنے کا واحد راستہ ایک بڑی پالیسی تبدیلی کے ذریعے ہوتا ہے - ایک ایسی تبدیلی جو مربوط اور مسلسل وقت کے ساتھ قابل اعتبار ہو۔ میں مستقبل میں اس کے معنی پر بات کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ فی الحال، پاکستان میں معمول کے مطابق کام ہو رہا ہے۔ اور یہ اس کے لوگوں کے لیے بہت بری خبر ہے۔

یہ پیش رفت پاکستان کی معیشت کو درپیش مسائل کی نشاندہی کرتی ہے جو دہائیوں سے سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور برقرار رکھنے کے لئے جدوجہد کر رہی ہے۔ عدم استحکام، غیر متوازن پالیسی سازی اور غیر پیداواری شعبوں میں بڑھتے ہوئے اخراجات کے عمومی رجحان نے ان سرمایہ کاروں کو دور دھکیل دیا ہے جو 240 ملین سے زائد آبادی کو ایک قابل عمل مارکیٹ کے طور پر نہیں دیکھتے ہیں۔ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ بیل آؤٹ ایک عام واقعہ ہے، اور معیشت علاقائی ممالک کے مقابلے میں بحران کا زیادہ شکار رہی ہے.

Comments

200 حروف