سندھ چیمبر آف ایگری کلچر (ایس سی اے) نے وزیراعظم شہباز شریف سے رابطہ کیا ہے اور زرعی ٹریکٹرز کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ اور 10 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے پر اعتراض کیا ہے۔ انہوں نے ٹریکٹرز پر 14 فیصد تک کے مجوزہ سیلز ٹیکس میں اضافے کی مخالفت بھی کی ہے۔
سندھ چیمبر آف ایگریکلچر حیدرآباد کے سینئر نائب صدر نبی بخش ستھیو نے وزیراعظم اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے نئے چیئرمین کو لکھے گئے خط میں سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان ٹریکٹرز پر سیلز ٹیکس کی شرح 10 سے بڑھا کر 14 فیصد کرنے کی مخالفت کی ہے۔
چیمبر نے بتایا کہ 30 جون 2022 سے قبل اشیاء کو سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کے آٹھویں شیڈول کے تحت درجہ بندی دی گئی تھی اور کاشتکاروں سے 5 فیصد سیلز ٹیکس وصول کیا جاتا تھا۔
اس کے بعد یکم جولائی 2022 سے اسے فنانس ایکٹ 2022 میں چھٹے شیڈول کے تحت لایا گیا جس کے تحت سیریل نمبر 170 پر سیلز ٹیکس سے استثنیٰ کی اجازت دی گئی۔
چھٹے شیڈول میں اس استثنیٰ نے پاکستان میں زرعی ٹریکٹرز کے مقامی مینوفیکچررز کی مدد کی۔
ٹریکٹرز کے مقامی مینوفیکچرر نے مذکورہ سہولت کا فائدہ کسانوں (زرعی ٹریکٹرز کے خریدار) تک نہیں پہنچایا۔ سندھ چیمبر آف ایگریکلچر کے سینئر نائب صدر نے کہا کہ مقامی مینوفیکچررز نے ٹریکٹر کی قیمت میں استثنیٰ کی رقم شامل کی اور کاشتکاروں کے بجائے اپنے لئے منافع کمایا ۔
یکم جولائی 2024 سے حکومت نے سیلز ٹیکس کی شرح بڑھا کر 10 فیصد کردی۔ ستھیو نے کہا کہ مقامی مینوفیکچررز جنہوں نے پہلے ہی زرعی ٹریکٹر کی قیمت میں پہلے سے 18 فیصد پچھلے ٹیکس کو غیر قانونی طور پر شامل کیا تھا، اب ایک بار پھر قیمت میں مزید 10 فیصد کا اضافہ کیا ہے۔
اس حقیقت کے باوجود کہ انہوں نے پہلے ہی چھٹی فہرست کے تحت مستثنیٰ رقم کو اپنی فروخت کی قیمتوں میں شامل کر لیا تھا۔
کسان ایسوسی ایشن کے علم میں آیا ہے کہ ٹریکٹر بنانے والے مقامی مینوفیکچرر اپنا اثر و رسوخ استعمال کر رہے ہیں اور سیلز ٹیکس کی شرح میں مزید 4 فیصد اضافہ کرنا چاہتے ہیں تاکہ سیلز ٹیکس کی شرح کو 10 سے 14 فیصد تک لایا جا سکے۔
ٹریکٹرز پر سیلز ٹیکس میں مذکورہ بالا اضافہ ایس آر او 563/2022 کی خلاف ورزی ہے جو خاص طور پر کسانوں کو زیادہ فوائد فراہم کرنے کے لئے جاری کیا گیا تھا۔
ایس آر او 563/2022 کے تحت صرف کسانوں کیلئے سیلز ٹیکس کم کرنا ہوگا۔ یہ فائدہ کسانوں کو نہیں دیا جاتا ہے اور قیمتوں میں تمام اضافے کا براہ راست اثر زرعی مصنوعات کے اضافے پر پڑے گا۔ اس سے پاکستان میں خوراک کی پیداوار میں کمی آئے گی اور اس کے نتیجے میں پاکستان اپنا زرمبادلہ درآمد شدہ زرعی خوراک کی مصنوعات کی خریداری پر خرچ کرے گا۔
ان حقائق کی روشنی میں ایس اے سی نے درخواست کی کہ ایف بی آر اس معاملے میں انکوائری کرے اور پاکستان کے کسانوں اور زرعی مصنوعات کو بچائے اور زرعی ٹریکٹرز کے لئے سیلز ٹیکس میں اضافہ نہ کرے کیونکہ اس سے پاکستان کی کسان برادری پر بہت بڑا بوجھ پڑے گا جو اس وقت پہلے ہی بڑے مسائل کا شکار ہے۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024
Comments