فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے جولائی 2024 کے لیے سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 23 اگست 2024 تک توسیع کردی ہے۔

ماہانہ سیلز ٹیکس ریٹرن فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 18 اگست 2024 تھی جو جولائی 2024 کی ٹیکس مدت سے متعلق ہے۔

اس حوالے سے ایف بی آر نے ملک بھر کے ان لینڈ ریونیو حکام کو ہدایات جاری کردی ہیں۔

ایف بی آر کی جانب سے فیلڈ فارمیشنز کو جاری ہدایات کے مطابق سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کی دفعہ 74 اور فیڈرل ایکسائز ایکٹ 2005 کے سیکشن 43 کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے ایف بی آر نے جولائی 2024 کی ٹیکس مدت کے لیے سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ریٹرن جمع کرانے کی مقررہ تاریخ مقرر کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ایف بی آر نے مزید کہا کہ جو 18 اگست 2024 کو ہونا ہے اس میں 23 اگست 2024 تک توسیع کی گئی ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024

Comments

200 حروف