پاکستان

وزیر خزانہ کا پاکستان میں پائیدار اختراع کیلئے بی وائی ڈی کے عزم کا خیر مقدم

  • وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ ایک بڑی عالمی کمپنی کی موجودگی سے الیکٹرک گاڑیوں کی بڑھتی مارکیٹ میں ملک کی برآمدی صلاحیت میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
شائع August 17, 2024

وزیر خزانہ و ریونیو محمد اورنگزیب نے ہفتے کے روز پاکستان میں بی وائی ڈی برانڈ کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے مستقبل کے لئے پائیدار جدت طرازی کی اہمیت پر زور دیا۔ یہ بات فنانس ڈویژن کی جانب سے جاری بیان میں بتائی گئی ہے۔

الیکٹرک گاڑیوں اور قابل تجدید توانائی کے حل میں عالمی رہنما چینی کمپنی بی وائی ڈی نے ماحول دوست نقل و حمل کے نئے دور کا وعدہ کرتے ہوئے پاکستانی مارکیٹ میں قدم رکھ دیا ہے۔

محمد اورنگزیب بی وائی ڈی کی آمد کا خیرمقدم کرتے ہوئے جدید ترین ٹیکنالوجی اور ماحولیاتی انتظام کے لئے کمپنی کے عزم کو اجاگر کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری مارکیٹ میں بی وائی ڈی کا داخلہ صرف نئی گاڑیاں متعارف کرانے کے بارے میں نہیں ہے۔ یہ ایک پائیدار مستقبل کو اپنانے اور پاکستان کے ماحولیاتی اہداف کے ساتھ ہم آہنگ کرنے، توانائی کی بچت کے حصول سے متعلق ہے۔

وفاقی وزیر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ حکومت ایسے اقدامات کی حمایت کرنے کے لئے پرعزم ہے جو گرین ٹیکنالوجی کی ترقی کے ساتھ ساتھ نئی ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے اور مقامی معیشت میں آٹوموٹو ٹیکنالوجی کی ترقی کا باعث بنیں گے۔

مزید برآں، انہوں نے مزید کہا کہ بی وائی ڈی جیسے بڑے عالمی کمپنی کی موجودگی بڑھتی ہوئی الیکٹرک وہیکل مارکیٹ میں پاکستان کی برآمدی صلاحیت میں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ ہائی ٹیک برآمدات میں اضافے اور تجارتی عدم توازن کو کم کرنے کے لئے قومی حکمت عملی کے ساتھ ہم آہنگ ہو سکتی ہے۔

Comments

200 حروف