مارکٹس

سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے اضافہ

  • فی تولہ سونا 2 لاکھ57 ہزار 700 اور دس گرام 2 لاکھ 20 ہزار 936 روپے کا ہوگیا
شائع August 16, 2024

عالمی و مقامی مارکیٹ میں جمعہ کو سونے کے نرخ بڑھ گئے ۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 7 ڈالر کے اضا فے سے 2461 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 300 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ57 ہزار 700 روپے کی بلند سطح پر جاپہنچا۔

اسی طرح دس گرام سونا 256 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 20 ہزار 936 روپے کا ہوگیا۔

یاد رہے کہ جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی ۔

دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 50 روپے کے اضافے سے 2900 روپے ہوگئی۔

Comments

200 حروف