40 سال میں ملک کے لئے اولمپکس میں پہلا طلائی تمغہ لانے والے پاکستان کے اسٹار ایتھلیٹ ارشد ندیم کو حکومت کے ساتھ ساتھ مختلف شخصیات اور نجی کاروباری اداروں کی جانب سے تعریف اور انعامات سے نوازا گیا ہے۔

جیولین فائنل میں 92.97 میٹر تھرو کے ساتھ نیا اولمپک ریکارڈ قائم کرنے کے بعد ارشد ندیم کو ان کی تاریخی جیت پر گولڈ میڈل ملا، جس کے بعد وفاقی اور صوبائی حکومتوں، برانڈز اور افراد کی جانب سے متعدد انعامی اعلانات کیے گئے۔

ارشد ندیم کے لیے اب تک جن انعامات کا اعلان کیا گیا ہے ان کی تفصیلات یہ ہیں۔

وفاقی حکومت

وفاقی حکومت کی جانب سے وزیر اعظم شہباز شریف نے ارشد ندیم کو ان کی تاریخی کامیابی پر 15 کروڑ روپے انعام دینے کا اعلان کیا۔

وزیر اعظم نے ارشد کے کوچ سلمان اقبال بٹ کے لیے ایک کروڑ روپے دینے کا بھی وعدہ کیا۔

انعامی رقم کے ساتھ ساتھ حکومت نے ارشد کو اولمپکس میں ریکارڈ کارکردگی پر سول ایوارڈ دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔

پنجاب حکومت

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز خود انکے آبائی شہر میاں چنوں میں ارشد ندیم کے گھر پہنچیں اور جیولین پھینکنے والے ارشد ندیم کو 10 کروڑ روپے کا چیک پیش کیا۔

انہوں نے ارشد ندیم کو ہونڈا سوک کار کی چابی بھی پیش کی جس کی نمبر پلیٹ ”پاک 92.97“ تھی۔

مریم نواز نے کوچ سلمان اقبال بٹ کو 50 لاکھ روپے کا چیک بھی دیا۔

دریں اثنا گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے ارشد کے لیے 20 لاکھ روپے کے نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔

سندھ حکومت

سندھ حکومت نے 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔ اس بات کا اعلان میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا۔

’’مبارک ہو ارشد۔ خوش قسمتی سے مجھے اس تاریخی لمحے کو عوام کے ساتھ دیکھنے کا موقع ملا۔ 40 سال بعد اولمپکس میں پاکستان کا گولڈ میڈل انہوں نے کہا کہ کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) صوبائی دارالحکومت میں ارشد ندیم ایتھلیٹکس اکیڈمی قائم کرے گی۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ارشد کے لیے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا۔

 ۔
۔

خیبر پختونخوا

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے ذاتی حیثیت میں ارشد کے لیے 50 لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا۔

عالمی ایتھلیٹکس

ایتھلیٹکس کے کھیل کی بین الاقوامی گورننگ باڈی ورلڈ ایتھلیٹکس اولمپک کھیلوں میں انعامی رقم دینے والی ”پہلی بین الاقوامی فیڈریشن“ بن گئی ہے، جس نے کھیلوں میں کامیابی حاصل کرنے پر کھلاڑیوں کو مالی انعام دیا ہے.

 ۔
۔

اپریل 2024 میں ، تنظیم نے اعلان کیا تھا کہ وہ پیرس اولمپکس کے تمام طلائی تمغے جیتنے والوں کو 50 ہزار ڈالر کا انعام دے گا۔ ارشد ندیم بھی جیولین فائنل میں گولڈ میڈل حاصل کرنے کے بعد اس انعام کے حقدار ہونگے۔

یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (یو بی ایل)

کمرشل بینک یو بی ایل نے ارشد ندیم کے حیرت انگیز کارنامے کو تسلیم کرتے ہوئے ان کو 50 لاکھ روپے انعام دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔

 ۔
۔

ٹویوٹا پاکستان

ٹویوٹا پاکستان نے ارشد ندیم کو کرولا کراس ہائبرڈ الیکٹرک تحفے میں دے دی۔

کمپنی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ارشد ندیم اکتوبر 2023 سے ٹویوٹا اسپانسرڈ ایتھلیٹ ہیں، جو ہمارے عزم اور عمدگی کی مشترکہ اقدار کی عکاسی کرتے ہیں۔

 ۔
۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پیرس اولمپکس 2024 میں ان کی غیر متزلزل لگن اور فخر کی تعریف کے طور پر ہم اپنے گولڈ میڈلسٹ کو ٹویوٹا کرولا کراس ہائبرڈ الیکٹرک تحفہ دیتے ہوئے پرجوش ہیں۔

گلوکار علی ظفر

پاکستانی گلوکار علی ظفر نے اپنی فاؤنڈیشن علی ظفر فاؤنڈیشن کے ذریعے ارشد کے لیے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ آئیے اپنے ہیروز کو وہ جشن منا کر دکھائیں جس کے وہ مستحق ہیں…. اگر ہمارے کھلاڑیوں کو وہ حمایت ملنا شروع ہو جائے جس کے وہ مستحق ہیں تو ہم ایک سال میں 10 طلائی تمغے جیت سکتے ہیں۔

 ۔
۔

کرکٹر احمد شہزاد

پاکستانی کرکٹر احمد شہزاد نے بھی ارشد ندیم کے لیے 10 لاکھ روپے کی انعامی رقم کا اعلان کیا ہے۔

 ۔
۔

جے ڈی سی فاؤنڈیشن

جے ڈی سی فاؤنڈیشن پاکستان نے ارشد کو 92.97 میٹر کا ریکارڈ توڑ جیولین پھینکنے پر 92 لاکھ 97 ہزار روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ فاؤنڈیشن نے کراچی کے عوام کی جانب سے 25 لاکھ روپے کے علیحدہ انعام کا بھی اعلان کیا۔ جے ڈی سی کے جنرل سکریٹری ظفر عباس کے مطابق دونوں رقم ایک تاجر علی شیخانی نے ادا کی تھی۔

 ۔
۔

اس سے قبل فاؤنڈیشن نے اسٹار ایتھلیٹ کے لیے سوزوکی آلٹو کار کا بھی اعلان کیا تھا۔

 ۔
۔

اے آر وائی لاگونا

اے آر وائی لاگونا کے چیئرمین سلمان اقبال نے اے آر وائی لاگونا میں اپارٹمنٹ تحفے میں دینے کا اعلان کیا ہے۔

 ۔
۔

یہ فہرست کسی بھی طرح جامع نہیں ہے کیونکہ بہت سے اعلانات عوامی سطح پر نہیں کئے گئے ہیں۔ بزنس ریکارڈر نے اس مضمون میں تفصیلات شامل کرنے سے پہلے سرکاری مواصلات اور تصدیق شدہ معلومات پر انحصار کیا۔

Comments

200 حروف