پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کراچی میں کھیلا جانے والا دوسرا ٹیسٹ میچ تماشائیوں کے بغیر ہوگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے اعلان کیا ہے کہ دونوں ٹیموں کے دوران دوسرا ٹیسٹ 30 اگست سے 3 ستمبر تک نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی تیاریوں کی وجہ سے یہ فیصلہ لیا گیا ہے ، ناظرین کے بغیر دوسرے ٹیسٹ کا انعقاد ایک مشکل فیصلہ تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا کہ اپنے قابل قدر شائقین کی قدر کرتے ہیں لیکن ان کی صحت اور حفاظت ہمارے لیے اہم ہے، یہ تعمیراتی کام آئی سی سی چیمپئز ٹرافی کیلئے اسٹیڈیم کو بہترین سہولتوں میں لانے کیلئے ہے۔

پی سی بی نے کہا کہ کراچی ٹیسٹ کی ٹکٹوں کی فروخت معطل کردی گئی ہے، جن لوگوں نے ٹکٹ خرید لیے ہیں ان کی رقم انہیں واپس کردی جائے گی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ تزئین و آرائش بورڈ کے اس عزم کا حصہ ہے کہ وہ اس مقام کو زیادہ تماشائیوں کے لیے دوستانہ بنائے اور اسے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے لیے تیار کرے، جو 1996 کے بعد پاکستان میں منعقد ہونے والا پہلا آئی سی سی ایونٹ ہوگا۔

بنگلہ دیش کی ٹیم ٹیسٹ سیریز کے لیے لاہور پہنچ گئی ہے۔ بنگلہ دیش کی ٹیم لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں تین روز تک ٹریننگ کرے گی جس کے بعد وہ اسلام آباد پہنچے گی جبکہ پہلا ٹیسٹ 21 اگست سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔

دوسرا ٹیسٹ 30 اگست سے کراچی میں کھیلا جائے گا۔

Comments

200 حروف