عالمی اور مقامی مارکیٹ میں منگل کو سونے کے نرخ میں اضافہ دیکھا گیا۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 19 ڈالر کے اضافے سے 2458 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 1200 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 57 ہزار 700 پر جاپہنچا۔

اسی طرح دس گرام سونا 1029 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 20 ہزار 936 روپے کا ہوگیا۔

واضح رہے کہ پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 56 ہزار 500 روپے پر مستحکم رہی تھی۔

دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 2850 روپے پر مستحکم رہی ۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 400 روپے کے نمایاں اضافے سے تاریخ کی بلند ترین سطح 2 لاکھ 57 ہزار 300 روپے پر جاپہنچی تھی۔

Comments

200 حروف