کاروبار اور معیشت

سازگار کا پاکستان میں او آر اے 07 ای وی لانچ کرنے کا اعلان

سازگار نے پاکستان میں او آر اے 07 ای وی لانچ کرنے کا اعلان کردیا۔ سازگار انجینئرنگ ورکس (ایس اے زیڈ ای ڈبلیو) آنے...
شائع August 13, 2024

سازگار نے پاکستان میں او آر اے 07 ای وی لانچ کرنے کا اعلان کردیا۔

سازگار انجینئرنگ ورکس (ایس اے زیڈ ای ڈبلیو) آنے والے دنوں میں مکمل طور پر بلٹ یونٹ (سی بی یو) الیکٹرک گاڑی او آر اے 07 ای وی کو پاکستانی مارکیٹ میں متعارف کرانے کےک لئے تیار ہے۔

لسٹڈ کمپنی نے منگل کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو ایک نوٹس کے ذریعے اس پیش رفت سے آگاہ کیا۔

اپنے نوٹس میں کمپنی نے کہا کہ ہمیں آپ کو آگاہ کرتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے کہ کمپنی کچھ دنوں میں ایک نئی درآمد شدہ سی بی یو ’او آر اے-07 ای وی‘ الیکٹرک گاڑی لانچ کرنے کا منصوبہ بنارہی ہے ، گاڑیوں کی بکنگ بھی جلد شروع کی جائے گی۔

او آر اے 07 چینی آٹوموٹو کمپنی گریٹ وال موٹرز (جی ڈبلیو ایم) کا ذیلی برانڈ ہے جو الیکٹرک گاڑیوں میں مہارت رکھتا ہے۔ جی ڈبلیو ایم عالمی آٹوموٹو صنعت میں ایک اہم پلیئر ہے جس کے پورٹ فولیو میں جدید آٹوموٹو ٹیکنالوجی فرم سیلون میچا ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ کے ساتھ ساتھ ہوال اورا اور ٹینک جیسے معروف برانڈز شامل ہیں۔

یہ لانچ سازگار کے پہلے ہیول جولین ایچ ای وی برانڈ کے تحت مقامی طور پر اسمبل ہائبرڈ الیکٹرک وہیکل (ایچ ای وی) کے ساتھ الیکٹرک وہیکل مارکیٹ میں قدم رکھنے کے بعد کی گئی ہے جس کی پری بکنگ اپریل میں شروع ہوئی تھی۔

سال 2022 میں سازگار نے ہیول ایس یو ویز کی مینوفیکچرنگ کی سہولیات کو مکمل کیا۔

سال 2021 میں سازگار انجینئرنگ کو ہیول ایس یو ویز تیار کرنے کے لیے حکومت کی گرین فیلڈ اسٹیٹس حاصل ہوئی تھی۔

پاکستان میں رکشہ بنانے والی سب سے بڑی کمپنی3 پہیوں والی گاڑی بھی برآمد کرتی ہے۔ یہ ایک اور چینی کار ساز کمپنی بی اے آئی سی کو بھی پاکستان لائے ہیں۔ بی اے آئی سی نے اپنی ڈی 20 گاڑی ، ایکس 25 کراس اوور ، اور بی جے 40 پلس آف روڈر ایس یو وی متعارف کروائی۔

پاکستان میں ای وی مارکیٹ اپنے ابتدائی مراحل میں ہے لیکن امید افزا ترقی دکھا رہی ہے۔

رواں ماہ کے اوائل میں چینی آٹوموٹو کمپنی بی وائی ڈی نے پاکستانی مارکیٹ میں باضابطہ طور پر قدم رکھنے کا اعلان کیا تھا جس کا گرینڈ برانڈ لانچ 17 اگست کو کیا جائے گا۔

دنیا کے معروف نیو انرجی وہیکل (این ای وی) مینوفیکچرر نے حب پاور کمپنی لمیٹڈ (حبکو) کے ماتحت ادارے میگا موٹر کمپنی کے ساتھ شراکت داری کی ہے تاکہ پاکستان میں الیکٹرک اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی رینج متعارف کرائی جاسکے۔

بڑھتی مہنگائی میں شمسی توانائی کو اپنانے میں اضافہ ہو رہا ہے اور برقی گاڑیوں کی طرف منتقلی تیزی سے بڑھ رہی ہے کیونکہ نئے کھلاڑی مارکیٹ میں داخل ہو رہے ہیں۔ تاہم، کم ترقی یافتہ چارجنگ انفرااسٹرکچر بجلی کے بھاری نرخ، گاڑیوں کی قیمتوں اور نئی ٹیکنالوجی کو اپنانے کے لئے صارفین کی ہچکچاہٹ جیسے چیلنج کمپنیوں اور صارفین دونوں کیلئے اہم رکاوٹیں ہیں۔

Comments

200 حروف