لکی سیمنٹ کا بعد از ٹیکس منافع سال 2024 ء کے دوران 72.34 ارب روپے رہا جو 21 فیصد سے زائد کا زبردست اضافہ ہے۔

کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز (بی او ڈی) نے جمعرات کو منعقدہ ایک اجلاس میں 30 جون 2024 کو ختم ہونے والے سال کے لئے کمپنی کی مالی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

مجموعی بنیادوں پر کمپنی کی فی حصص آمدنی (ای پی ایس) بڑھ کر 220.51 روپے ہوگئی جو گزشتہ سال کے دوران 152.97 روپے تھی۔ بی او ڈی نے 15 روپے فی حصص کے نقد منافع کا بھی اعلان کیا۔

مالی گوشواروں کے مطابق لکی سیمنٹ کی خالص آمدن گزشتہ سال کے 385.1 ارب روپے کے مقابلے میں تقریبا 7 فیصد اضافے کے ساتھ 410.99 ارب روپے ہوگئی۔

تاہم مالی سال 24 میں فروخت کی لاگت کم ہو کر 287.48 ارب روپے رہ گئی جو گزشتہ سال 291.49 ارب روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

اس کے نتیجے میں لکی کا مجموعی منافع 93.63 ارب روپے کے مقابلے میں 123.52 ارب روپے رہا جو تقریبا 32 فیصد اضافہ ہے۔

دریں اثنا کمپنی کی فنانس لاگت 30.64 ارب روپے سے بڑھ کر 36.69 ارب روپے ہوگئی جو تقریبا 20 فیصد سالانہ اضافہ ہے۔ شرح سود میں اضافے کو کمپنی کی مالی لاگت میں اضافے سے منسوب کیا جاسکتا ہے۔

مالی سال 24 میں سیمنٹ بنانے والی کمپنیوں کے ڈسٹری بیوشن اور انتظامی اخراجات 16.34 ارب روپے کے مقابلے میں 42 فیصد اضافے کے ساتھ 23.4 ارب روپے تک پہنچ گئے۔

تاہم لکی سیمنٹ کی دیگر آمدنی میں 74 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا اور یہ 16.2 ارب روپے رہی جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 9.3 ارب روپے تھی۔

نتیجتاً سیمنٹ بنانے والی کمپنی کا قبل از ٹیکس منافع مالی سال 24 میں بڑھ کر 90.3 ارب روپے ہو گیا جو گزشتہ مالی سال میں 61.5 ارب روپے تھا جو تقریبا 47 فیصد اضافہ ہے۔

اس عرصے کے دوران کمپنی نے 49 فیصد اضافے کے ساتھ 17 ارب 97 کروڑ روپے ٹیکس ادا کیا۔

Comments

200 حروف