اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ہفتہ وار بنیادوں پر 51 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد یہ 2 اگست کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے میں 9.15 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔

ملک کے کل مائع زرمبادلہ کے ذخائر 14.47 ارب ڈالر رہے۔ کمرشل بینکوں کے خالص زرمبادلہ کے ذخائر 5.32 ارب ڈالر رہے۔

مرکزی بینک کے مطابق 2 اگست 2024 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر 5 کروڑ 10 لاکھ ڈالر اضافے سے 9 ارب 15 کروڑ ڈالر ہوگئے۔

گزشتہ ہفتے اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ساڑھے سات کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا تھا۔

Comments

200 حروف