عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں جمعرات کو سونے کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 2,393 ڈالر فی اونس پر برقرار رہا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں استحکام کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا کی قیمت 2 لاکھ 55 ہزار 500روپے پر مستحکم رہی۔

اسی طرح دس گرام سونا 2 لاکھ 19 ہزار 50 روپے پر برقرار رہا ۔

یاد رہے کہ بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 850 روپے پر مستحکم رہی۔

Comments

200 حروف