فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) پاکستان سے خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) ممالک کے بین الاقوامی سفر پر جانے والے لیبر ویزا رکھنے والے مسافروں سے فی ٹکٹ 5 ہزار روپے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) وصول کرے گا۔ اس سلسلے میں ایف بی آر نے بدھ کے روز ایس آر او 1191(آئی)/2024 جاری کیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق، ایف بی آر ہدایت دیتا ہے کہ وفاقی ایکسائز ڈیوٹی مقررہ بنیادوں پر ہر ٹکٹ پر پانچ ہزار روپے کی مساوی ہوگی ۔ یہ ڈیوٹی ان مسافروں سے وصول کی جائے گی جن کے پاسپورٹس پر پرنٹ شدہ لیبر ویزا ہے اور جو پروٹیکٹر آف ایمیگرنٹس (بیورو آف ایمیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ) کے ذریعے تصدیق شدہ ہیں اور جو پاکستان سے گلف کوآپریشن کونسل (جی سی سی) ممالک کے لیے بین الاقوامی سفر کر رہے ہیں۔
Comments