عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں بدھ کو سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 17 ڈالر کی کمی سے 2393 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 500 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 55 ہزار 500روپے کا ہوگیا ۔

اسی طرح دس گرام سونا 429 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 19 ہزار 50 روپے کا ہوگیا ۔

یاد رہے کہ منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی ۔

دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 2850 روپے پر مستحکم رہی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 400 روپے کے نمایاں اضافے کے بعد تاریخ کی بلند ترین سطح 2 لاکھ 57 ہزار 300 روپے پر پہنچ گئی تھی۔

Comments

200 حروف