گزشتہ سیشن میں 1,100 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے بعد ایس ای 100 انڈیکس میں منگل کے روز کچھ بحالی دیکھی گئی کیوں کے اسے عالمی مارکیٹ میں بحالی سے مدد ملی اور انڈیکس 107 پوائنٹس کے معمولی اضافے کے ساتھ بند ہوا ہے۔

کے ایس ای 100 انڈیکس نے سیشن کا آغاز ایک مثبت رفتار کے ساتھ کیا اور یہ انٹرا ڈے کی بلند ترین سطح 77,746.56 پوائںٹس تک پہنچ گیا تھا جس کے بعد فروخت کا سلسلہ شروع ہونے سے اس میں کمی واقع ہوئی۔

سشین کے دورے نصف کے آخری گھنٹے میں کچھ حد تک فروخت دیکھی گئی تاہم اس سے قبل خریداری کا رحجان غالب آگیا تھا۔ کاوربار کے اختتام پر بینچ مارک انڈیکس 106.85 پوائنٹس یا 0.14 فیصد اضافے کے ساتھ 77,191.34 پر بند ہوا۔

بروکریج ہاؤس ٹاپ لائن سیکیورٹیز نے اپنی پوسٹ مارکیٹ رپورٹ میں کہا کہ پاکستان کے حصص میں آج کے کاروباری سیشن میں بحالی کا مشاہدہ ہواہے جو بین الاقوامی مارکیٹوں کے رجحانات کی عکاسی کرتا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ تاہم یہ بحالی کچھ وقت کیلئے تھی اور انڈیکس 662 پوائنٹس (0.86 فیصد) کی بلند ترین سطح پر پہنچا اور پھر 0.14 فیصد کے معمولی اضافے کے ساتھ 77 ہزار 193 پوائنٹس پر بند ہوا۔

پاور سیکٹر سے تعلق رکھنے والے ایچ یو بی سی کو اس خبر کے بعد فائدہ ہوا کہ چینی آٹوموٹو کمپنی بی وائی ڈی 17 اگست 2024 کو ایک گرینڈ برانڈ لانچ کے ساتھ پاکستانی مارکیٹ میں باضابطہ طور پر داخل ہونے کے لئے تیار ہے۔

ٹاپ لائن سیکورٹیز کے مطابق تجارتی سیشن میں ایس وائی ایس، ایچ یو بی سی، پی ایس ای ایل، ایچ ایم بی اور ایچ بی ایل جیسے اداروں کے حصص نے مثبت حصہ ڈالا اور مجموعی طور پر انڈیکس میں 242 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ اس کے برعکس بی اے ایچ ایل، ایل او سی اور پی ایس او کا منفی اثر پڑا اور مجموعی طور پر 159 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

گزشتہ ہفتے کمزور معاشی اعداد و شمار کے بعد امریکی مارکیٹ میں کساد بازاری کا خدشہ پیدا ہوگیا تھا جس سے عالمی منڈیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا اور پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے بینچ مارک انڈیکس کے ایس ای 100 میں بھی پیر کو گرمی محسوس ہوئی اور بینچ مارک انڈیکس میں 1141 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی۔

تاہم، تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ مقامی شراکت داری کے بھاری توازن کی وجہ سے پاکستان کے اسٹاک اپنے کچھ علاقائی حریفوں کے مقابلے میں وسیع پیمانے پر فروخت سے زیادہ محفوظ ہوں گے۔

بروکریج ہاؤس ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے سی ای او محمد سہیل نے پیر کو بزنس ریکارڈر کو بتایا کہ عالمی مارکیٹوں میں گراوٹ کے درمیان (پی ایس ایکس میں) کچھ اثر دیکھا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تاہم اس کے زیادہ اثرات کا امکان نہیں ہے کیونکہ مقامی سرمایہ کار اہم کھلاڑی بنے ہوئے ہیں اور وہ معاشی استحکام اور گرتی ہوئی شرح سود کے ساتھ قیمتی سودوں کی تلاش میں ہیں۔

عالمی سطح پر ایشیائی ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں حصص کی قیمتوں میں ایک روز قبل عالمی سطح پر زبردست فروخت کے بعد منگل کے روز کچھ حد تک اضافہ ہوا لیکن سرمایہ کاروں کی جانب سے ین کیری ٹریڈز میں کمی اور امریکہ میں سست روی کے خدشات کے باعث کاروبار محتاط رہا۔

جاپان سے باہر ایشیائی ابھرتی ہوئی مارکیٹوں کے حصص کا ایم ایس سی آئی گیج پیر کے روز 4.2 فیصد کمی کے بعد جون کے اوائل کے بعد سے اپنے بہترین دن کے طور پر 1.7 فیصد تک بڑھ گیا۔ ایک انڈیکس جس میں جاپان بھی شامل ہے 3 فیصد بڑھ گیا کیونکہ نکی نے ٹھوس بحالی کا مظاہرہ کیا۔

پاکستان کی ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن (ای اینڈ پی) کمپنیوں، پاکستان آئل فیلڈز لمیٹڈ (پی او ایل)، آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی) اور پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) نے خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں واقع کاوا گڑھ میں دریافت ہونے والے نئے دریافت شدہ رازگیر-1 دریافت کنویں کے مزید ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کیا ہے۔

آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن فرم پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) نے ایس ایم ایل کمپریسرز کی تزئین و آرائش کے ذریعے سوئی گیس فیلڈ سے گیس کی پیداوار میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا ہے۔

ملک میں قدرتی گیس فراہم کرنے والے ایک اہم سپلائر ای اینڈ پی نے اپنے نوٹس میں اس پیش رفت سے اسٹاک ایکسچینج کو آگاہ کیا۔

آل شیئر انڈیکس کا حجم ایک سیشن پہلے 501.2 ملین سے بڑھ کر 600.9 ملین تک پہنچ گیا۔

تاہم حصص کی مالیت گزشتہ سیشن میں 21.06 ارب روپے سے کم ہو کر 17.12 ارب روپے رہ گئی۔

کوہ نور اسپننگ 147.51 ملین شیئرز کے ساتھ والیم لیڈر رہی، اس کے بعد یوسف ویونگ 53.67 ملین شیئرز کے ساتھ دوسرے اور ہیسکول پیٹرول 41.38 ملین شیئرز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔

Comments

200 حروف