گزشتہ ہفتے کمزور معاشی اعداد و شمار کے بعد امریکہ کے کساد کا شکار ہونے کے خدشات کے باعث پیر کے روز وال اسٹریٹ کے اہم انڈیکس میں گراوٹ دیکھی گئی۔
ڈاؤ جونز انڈسٹریل ایوریج آغاز میں ہی 681.07 پوائنٹس یا 1.71 فیصد کی کمی سے 39,056.19 پوائنٹس پرآگیا۔
ایس اینڈ پی 500 کا آغاز 195.42 پوائنٹس یا 3.66 فیصد کی کمی کے ساتھ 5,151.14 سے ہوا جبکہ نیسڈیک کمپوزٹ کا آغاز 1,063.63 پوائنٹس یا 6.34 فیصد کی کمی سے 15،712.53 پوائنٹس پر ہوا۔
Comments