ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرولیم ڈویژن نے تھرڈ پارٹی کو گیس کی الاٹمنٹ کا فریم ورک تیار کرلیا ہے جس میں ایسی ترامیم شامل کی گئی ہیں جس سے تیل و گیس کی تلاش میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری میں رکاوٹ پیدا ہوسکتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سے ایکسپلوریشن کمپنیوں کے نمائندوں نے ملاقات کی اور 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا وعدہ کیا جو پٹرولیم پالیسی میں ترمیم سے منسلک ہے جس میں 35 فیصد گیس تھرڈ پارٹیز کو مختص کی جائے گی۔

یاد رہے کہ نگران حکومت نے پٹرولیم پالیسی میں ترمیم کی منظوری دی تھی اور تیسرے فریق کو گیس مختص کرنے کا حصہ 10 سے بڑھا کر 35 فیصد کردیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق، پٹرولیم ڈویژن نے ایک فریم ورک تیار کیا ہے جسے ایگزیکٹو کمیٹی آف نیشنل اکنامک کونسل (ایکنک) کی منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔ اس فریم ورک میں ایسے شرائط شامل ہیں جو ملک کے ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن (ای اینڈ پی) سیکٹر میں قومی اور بین الاقوامی کمپنیوں کی طرف سے متوقع 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کو خطرے میں ڈال سکتی ہیں۔

انڈسٹری ذرائع کے مطابق مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کی جانب سے پٹرولیم (ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن) پالیسی 2012 میں ترامیم کی منظوری دیے ہوئے 7 ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے۔ اس کے باوجود پٹرولیم ڈویژن نے ایکنک کے لیے ایک فریم ورک تیار کیا ہے جو مبینہ طور پر سی سی آئی کے فیصلے کی روح سے ہٹ کر ممکنہ طور پر 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔

واضح رہے کہ جولائی 2024 کے پہلے ہفتے میں وزیر اعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں مقامی اور بین الاقوامی فرموں نے پاکستان کے تیل و گیس کی تلاش اور پیداوار کے شعبے میں اگلے تین سال کے دوران 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا۔

شعبہ کے ایک وفد نے اجلاس کو بتایا کہ پٹرولیم اور گیس کی تلاش کے لئے 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے تقریبا 240 ممکنہ ریزرو سائٹس کی کھدائی کی جائے گی۔

26 جنوری2024ء, سی سی آئی نے پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے پٹرولیم (ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن) پالیسی 2012میں ترمیم کی سمری کی منظوری دے دی۔منظور شدہ ترامیم کے تحت E&P کمپنیاں اپنی پائپ لائن کے معیار کی گیس کا 35 فیصد تک تیسری پارٹی کو حکومتی منظوری کے بغیر فروخت کر سکتی ہیں، بشرطیکہ فروخت کا عمل مسابقتی طریقے سے کیا جائے اور قیمتیں 2012 کی پالیسی کے تحت ویل ہیڈ گیس کی قیمتوں سے کم نہ ہوں۔

مالی سال 2024-25 کے دوران کمپنیاں اپنی گیس کا 15 فیصد تک فروخت کر سکیں گی، مالی سال 2025-26 میں 20 فیصد تک، مالی سال 2026-27 میں 25 فیصد تک، مالی سال 2027-28 میں 25 فیصد تک، مالی سال 2028-29 میں 25 فیصد تک، مالی سال 2029-30 میں 30 فیصد تک، اور مالی سال 2030-31 میں 35 فیصد تک فروخت کرنے کی پیشکش کر سکیں گی۔ ان کمپنیوں کو مالی سال 2031 میں 35 فیصد تک مختص کرنے کی اجازت ہوگی۔

ترمیم کا اطلاق توسیعی ویل ٹیسٹ (ای ڈبلیو ٹی)، تشخیص، ترقیاتی کنوؤں اور اپ ڈپ یا ڈاؤن ڈپ ممکنہ کنوؤں کی پیداوار پر نہیں ہوتا۔ فریم ورک کے مطابق، ہر ای اینڈ پی کمپنی کے لئے ایک بینچ مارک تیار کیا جائے گا، جس سے اوپر 35 فیصد کا اطلاق ہوگا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024

Comments

200 حروف