وفاقی حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 17 پیسے فی لٹر کمی کردی جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 269 روپے 43 پیسے فی لٹر ہوگئی۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 10 روپے 86 پیسے کمی سے 272 روپے 77 پیسے فی لٹر ہوگئی ۔

نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہوگیا ہے جوآئندہ 15 روز تک نافذ العمل رہیں گی۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے 32 پیسے فی لٹر کمی کی منظوری کی گئی جس کے بعد اس کی نئی قیمت 183 روپے 71 پیسے سے کم ہو کر 177 روپے 39 پیسے ہو گئی ۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کی بنیاد پر کیا۔

پٹرول اور ڈیزل دونوں پر درآمدی پریمیم میں بھی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

واضح رہے کہ حکومت پٹرول اور ایچ ایس ڈی پر 60 روپے فی لٹر پٹرولیم لیوی وصول کر رہی ہے ۔

گزشتہ جائزے میں وفاقی حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 9 روپے 99 پیسے کا اضافہ کیا تھا جس کے بعد پٹرول کی قیمت 275 روپے 60 پیسے فی لٹر ہوگئی تھی۔

گزشتہ دو ہفتوں میں پٹرول کی اوسط قیمت 89.50 ڈالر فی بیرل سے کم ہو کر 87.50 ڈالر فی بیرل ہو گئی جبکہ ایچ ایس ڈی کی قیمت 96.93 ڈالر فی بیرل سے کم ہو کر 94 ڈالر فی بیرل پرآگئی ہے۔

Comments

200 حروف