پاکستان

ڈیفنس : بگٹی قبیلے کے دو گروہوں میں تصادم ، 17 افراد زیر حراست

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے سے متعلق کیس میں پولیس نے 17 افراد کو حراست میں لے لیا...
شائع July 26, 2024

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے سے متعلق کیس میں پولیس نے 17 افراد کو حراست میں لے لیا۔

ڈیفنس نشاط کمرشل کے علاقے میں بگٹی قبیلے سے تعلق رکھنے والے دو گروہوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں کم از کم 5 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔

واقعے میں بگٹی قبیلے کے سربراہ نواب اکبر خان بگٹی کے بھتیجے فہد بگٹی بھی مارے گئے۔

کراچی پولیس کے مطابق مجموعی طور پر 17 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جبکہ دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس نے سرکاری مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔

ہلاک ہونے والوں کی شناخت فہد بگٹی، نصیب اللہ، میر مہسم بگٹی، میر عیسیٰ بگٹی اور علی کے ناموں سے ہوئی ہے جب کہ دو افراد میر علی حیدر بگٹی اور قائم علی شدید زخمی ہیں۔

واقعے کے عینی شاہدین نے بتایا کہ پرتشدد جھگڑے کے دوران متعدد افراد زخمی ہوئے جب کہ واقعے میں ملوث دونوں گروپوں کی گاڑیاں بھی جائے وقوعہ پر دیکھی گئیں۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کا کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

Comments

200 حروف