ماہرین کو شرح سود میں کمی کی توقع
- 14 میں سے صرف ایک تجزیہ کار کی شرح سود 20.5 فیصد رہنے کی پیش گوئی، باقی کٹوتی کی توقع کررہے ہیں
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ عملے کی سطح کے معاہدے اور نئے بجٹ کے بعد اپنے پہلے پالیسی اجلاس میں پیر کو اپنی شرح سود میں ایک بار پھر کمی کرے گا۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان رواں ماہ 37 ماہ کے قرض پروگرام کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔
زرعی آمدنی پر ٹیکس میں اضافے اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے جیسے سخت اقدامات نے غریب اور متوسط آمدنی والے پاکستانیوں میں بڑھتی ہوئی افراط زر اور زیادہ ٹیکسوں کے امکان سے تشویش پیدا کردی ہے۔
جون میں پاکستان کے مرکزی بینک نے اپنی شرح سود کو 22 فیصد کی بلند ترین سطح سے 150 بی پی ایس کم کر دیا تھا، جو ریٹیل افراط زر میں تیزی سے کمی اور شرح نمو کو فروغ دینے کی کوششں کے درمیان تقریبا چار سالوں میں پہلی کمی ہے۔
تاہم افراط زر کی شرح میں کمی آئی ہے۔ جون میں پاکستان کا کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) سالانہ کی بنیاد پر 12.6 فیصد رہا جو مئی 2023 میں 38 فیصد کی بلند ترین سطح پر تھا۔
14 میں سے صرف ایک تجزیہ کار نے پیش گوئی کی کہ شرح 20.5 فیصد پر رکھی جائی گی۔ باقی نے مرکزی بینک کی جانب سے کٹوتی کی پیش گوئی کی ہے۔ سات تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ انہیں 100 بیسس پوائنٹس کی کٹوتی کی توقع ہے، پانچ نے 150 بی پی ایس کی کٹوتی جبکہ ایک تجزیہ کار نے 200 بی پی ایس کٹوتی کی توقع کی ہے۔
لکسن انوسٹمنٹ کے چیف انویسٹمنٹ آفیسر مصطفی پاشا نے کہا کہ بجٹ کے بعد افراط زر میں اضافے کا خدشہ پورا نہیں ہوا ہے۔
جون میں مرکزی بینک نے بجٹ سے ممکنہ افراط زر کے اثرات کے بارے میں متنبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ٹیکس بیس کو وسیع کرنے کے لئے ڈھانچہ جاتی اصلاحات میں محدود پیش رفت کا مطلب ہے کہ محصولات میں اضافہ ٹیکسوں میں اضافے سے ہونا چاہئے۔
پاکستان نے یکم جولائی سے شروع ہونے والے رواں مالی سال کے لیے ٹیکس محصولات کا چیلنجنگ ہدف 13 کھرب روپے (47 ارب ڈالر) مقرر کیا ہے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریبا 40 فیصد اضافہ ہے، اور اس کا مالی خسارہ گزشتہ سال کے 7.4 فیصد سے کم ہو کر جی ڈی پی کا 5.9 فیصد رہ گیا ہے۔
مصطفی پاشا نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کی وضاحت، کرنسی مارکیٹوں میں استحکام اور ملکی قرضوں اور ایکویٹیز میں مستحکم غیر ملکی سرمایہ کاری اسٹیٹ بینک کو جولائی اور اس کے بعد بھی پالیسی ریٹ میں نرمی جاری رکھنے میں کافی ریلیف فراہم کرتی ہے۔
تاہم، اے کے ڈی سیکیورٹیز کے سینئر سرمایہ کاری تجزیہ کار محمد علی نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود برقرار رکھنے کا امکان ہے کیونکہ اسے ابھی اگلے کئی مہینوں تک غذائی افراط زر کا اندازہ لگانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ “غذائی اجناس (مثال کے طور پر گندم) کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کی صلاحیت ہے، ستمبر اور دسمبر کے پالیسی اجلاسوں میں 150-200 بی پی ایس کی کٹوتی ممکن ہے۔
تنظیم / توقع
اے کے ڈی سیکورٹیز- 0
الحبیب کیپیٹل مارکیٹس -100
عمار حبیب -150
عارف حبیب لمیٹڈ -100
اے ڈبلیو ٹی کی انویسٹمنٹ -100
ای ایف جی ہرمز -100
ایف آر آئی ایم وینچرز -100
اسماعیل اقبال سیکورٹیز -100
جے ایس کیپٹیل -150
کے ٹریڈ -150
لکسن انویسٹمنٹ -150
پاک کویت انویسٹمنٹ کمپنی -150
ٹاپ لائن سیکورٹیز -100
عزیر یونس -200
اوسط -100
Comments